سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 92 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 92

92 کرتے ہوئے فرمایا کہ قابل ڈاکٹروں اور سرجری کے ماہرین کو پاکستان سے ان ہسپتالوں کو چلانے کے لئے بھجوایا جائے گا۔۔۔۔حضرت احمد نے مزید اعلان کیا کہ ملک کی شمال مغربی سٹیٹ میں چار سکول کھولنے کے لئے وہ اور وہاں کے ملٹری گورنر کمشنر عثمان فاروق انتظامات کر رہے ہیں۔“ مارنگ پوسٹ (Morning Post) نے ۷ارا پریل ۱۹۷۰ء کی اشاعت میں لکھا:۔”اگلے پانچ سے سات سال کے دوران نائیجیریا کی احمدیہ مسلم جماعت سولہ مزید سکول اور چار نئے میڈیکل سینٹر کھولے گی۔دس سکول لڑکیوں کے لئے اور باقی سکول لڑکوں کے لئے ہوں گے۔یہ جماعت اس بات کا منصوبہ بھی بنارہی ہے کہ مغربی افریقہ میں اپنار یڈ یوٹیشن بنایا جائے جس کے ذریعہ مغربی افریقہ میں تعلیم پھیلانے اور امن سے رہنے کی تلقین کی جائے۔کل ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کرتے ہوئے حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے فرمایا کہ انہوں نے اس مقصد کے لئے منصوبہ بندی کرنے کے لئے ایک کمیٹی قائم کر دی ہے۔“ ڈیلی ٹائمنر ( نائیجریا ) نے اپنی ۱۷ راپریل ۱۹۷۰ء کی اشاعت میں لکھا۔عالمگیر جماعت احمدیہ کے سربراہ حضرت حافظ مرزا ناصراحمد،خلیفہ امسح الثالث نے کل لیگوس میں فرمایا کہ یہ صرف اسلام ہی ہے جس نے اب تک انسانیت کو در پیش اقتصادی مشکلات کو حل کرنے میں مدد دی ہے۔انہوں نے فرمایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلام برداشت محبت اور دوسروں کے جذبات کا احترام کرنے کا سبق دیتا ہے۔حضرت احمد کل فیڈرل پیلس ہوٹل ، وکٹوریہ آئی لینڈ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے ایک کمیٹی قائم کی ہے جو اگلے پانچ سال کے دوران نائیجیریا میں سولہ سکینڈری سکول اور چار میڈیکل سینٹر کھولنے کے امکانات کا جائزہ لے گی۔