سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 91 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 91

91 بھیجوانے کا ارشادفرمایا۔نیز فرمایا کہ ہم اس موضوع پر تحقیق کروا ر ہے ہیں۔(۱۸) ۱۶ / اپریل کو نائیجیریا کی مختلف جماعتوں کے نمائندگان نے حضور سے ملاقات کی۔حضور نے ان سے جماعت کے تعلیمی اور طبی اداروں کو وسعت دینے کے بارے میں مشورہ فرمایا۔اسی روز حضور نے ایک پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں سے گفتگو فرمائی۔دورانِ گفتگو حضور نے انسانی شرف اور اقتصادی مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اسلام کی تعلیم کو پیش فرمایا۔پر یس کا نفرنس میں اخباری نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۱۷ اپریل کو حضور نے مسلم ٹیچرز ٹریننگ کالج لیگوس نماز جمعہ پڑھائی اور ہزاروں احمدیوں نے حضور کی اقتدا میں نماز جمعہ ادا کی۔حضور نے ایک پُر معارف خطبہ ارشاد فرمایا۔نماز جمعہ کے بعد مقامی یونیورسٹی کے پروفیسر صاحبان نے حضور سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔اس دورہ کے دوران حضور نے نائیجیریا میں نئے سکول اور میڈیکل سینٹر کھولنے کا ارادہ ظاہر فرمایا تھا۔ابھی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی کہ نائیجیریا کے پریس میں خدمت خلق کے اس منصوبے کا تذکرہ شروع ہو گیا۔نیو نائیجیرین (New Nigerian) نے اپنی ۲۱ / اپریل ۱۹۷۰ء کی اشاعت میں حضور کی غا ناروانگی کا ذکر کر کے لکھا۔” حضرت احمد خلیفہ اسیح الثالث نے فرمایا کہ احمدیہ تحریک جنگ کے بعد تعمیری مساعی میں نائیجیریا کی ہرممکن مدد کرے گی۔انہوں نے کہا یہ جماعت امید رکھتی ہے کہ وہ سولہ سکول کھولے گی۔جن میں سے چار ہائی سکول ہوں گے۔دس سکول لڑکیوں کے لئے بنائے جائیں گے اور باقی چھ لڑکوں کے لئے ہوں گے۔جماعت کے سربراہ نے فرمایا کہ ان کی جماعت اس ملک میں میڈیکل سینٹر ز بھی کھولے گی اور ان میں کام کرنے کے لئے ڈاکٹروں کو بھی بھجوایا جائے گا۔“ لیگوس کے اخبار سنڈے پوسٹ (Sunday Post) کی ۱۹ار اپریل ۱۹۷۰ء کی اشاعت میں لکھا: ریہ مسلم مشن نے جنگ کے بعد تعمیر نو میں حصہ لینے کے لئے ملک کے مختلف حصوں احمدیہ میں میڈیکل سینٹر زکھولنے کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔عالمگیر احمد یہ مسلم جماعت کے سر براہ نے غانا جانے سے قبل اخبار نویسوں سے گفتگو