سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 639 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 639

639 احتمال کی وجہ سے حضور بہت دعا کر رہے تھے کہ آخر وقت میں مسجد کے سنگ بنیاد میں کوئی روک نہ ڈال دی جائے۔جب حضور سنگ بنیاد کی تقریب میں تشریف لے جانے کے لئے باہر تشریف لائے تو حضور نے ارشاد فرمایا ” آج عید ہے۔پید رو آباد میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے احمدی احباب کے علاوہ ہزاروں مقامی احباب تقریب میں شرکت کے لئے تشریف لائے ہوئے تھے۔جس پتھر کو سنگ بنیاد کے طور پر نصب کیا جانا تھا حضور نے اس پر اپنا دایاں ہاتھ اس کے اوپر رکھا۔اس ہاتھ میں حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی انگوٹھی پہنی ہوئی تھی۔حضور نے ارشاد فرمایا ” یہ حضرت بانی سلسلہ کی انگوٹھی ہے اس سے میں برکت لوں گا۔اس کے بعد حضور نے مختلف قرآنی دعائیں اور آیات پڑھیں اور یہ دعا ربنا تقبل منا انك انت السميع العلیم بھی بار بار پر سوز انداز میں پڑھی اور ان دعاؤں کے ساتھ حضور نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔اس کے بعد حضرت منصورہ بیگم صاحبہ اہلیہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے اور پھر مکرم کرم الہی صاحب ظفر مبلغ سلسلہ پین نے سنگ بنیاد رکھا۔پھر مختلف مبلغین سلسلہ نے پتھر رکھنے کی سعادت حاصل کی۔اس کے بعد حضور کے ارشاد کے تحت قصبہ کی سب سے معمر خاتون نے سنگ بنیاد رکھا اور سب سے کم سن بچے نے پتھر کو ہاتھ لگایا جس کو بنیاد میں رکھا گیا۔قصبہ کے مقامی احباب نے اس پر خوش ہو کر تالیاں بجائیں۔سپینش احمدی احباب میں سے مکرم عبد الکریم صاحب بائنا اور Jose Lope صاحب نے سنگ بنیا د رکھا۔اس ساری تقریب میں حضور بار بار لا اله الا الله لا اله الله محمد رسول الله اور لا اله الا انت سبحانک ، اني كنت من الظلمین کاور دفرماتے رہے۔اور تمام احباب جماعت بھی ان کلمات کو ساتھ دہراتے رہے۔سنگ بنیاد کے رکھنے کے بعد حضور نے سٹیج پر تشریف لا کر مختصر خطاب فرمایا اور فرمایا کہ میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ مسجد کے دو بنیادی مقاصد ہیں اول خدائے واحد کی عبادت کرنا دوم تمام بنی نوع انسان میں مساوات قائم کرنا۔اسلام یہ تعلیم دیتا ہے کہ سب انسان برابر ہیں۔مرد عورت میں کوئی فرق نہیں۔امیر غریب عالم جاہل بحیثیت انسان سب برابر ہیں۔پید رو آباد میں بسنے والے اور ہزاروں میل دور پاکستان میں رہنے والے میں کوئی فرق نہیں۔“ حضور نے فرمایا کہ اسلام عاجزانہ راہوں کو اختیار کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔اسلام سکھاتا ہے کہ محبت سب سے نفرت کسی سے نہیں۔اس کے بعد آپ نے مقامی احباب کو دعائیں دیں۔پھر حضور نے پریس کے نمایندگان کے سوالات کے