سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 633 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 633

633 نے اوگون سٹیٹ میں اموسون اور اجیبو اوڈے میں ہسپتالوں کا معائنہ فرمایا اور پھر ابادان تشریف لے جا کر وہاں پر مسجد کا افتتاح فرمایا۔ہزاروں احباب نے ابادان میں حضور کا استقبال کیا۔حضور نے یہاں پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ تم نے جماعت احمدیہ میں داخل ہو کر ایک بہت بڑی ذمہ داری اُ ٹھائی ہے۔پھر حضور نے نائیجیریا کے احمدی احباب کو تلقین فرمائی کہ وہ قرآن کریم کا ترجمہ سیکھیں اور تفسیر کا مطالعہ کریں۔حضور نے فرمایا کہ تم میں سے ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلائے۔اگر تم ایسا کرو گے تو تمہاری تعلیم کی شرح دوسروں کے مقابلہ میں بہت بڑھ جائے گی اور تمہیں ایک ایسا امتیاز حاصل ہو گا جو پوری قوم کے لئے باعث فخر ہو گا۔حضور نے واپس لیگوس تشریف لا کر مرکزی احمد یہ مسجد کی سہ منزلہ عمارت کا افتتاح فرمایا۔حضور اپنے دورہ کے پانچویں روز ۲۲ اگست کو الا رو کے قصبہ تشریف لے گئے اور وہاں پر مسجد کا افتتاح فرمایا۔اور الا رو جاتے ہوئے حضور نے راستہ میں ڈیڑھ ہزار اطفال اور ناصرات کی تربیتی کلاس کا معائنہ فرمایا۔الارو میں جماعت کا مشنری ٹرینینگ سکول قائم ہے۔یہاں پر حضور نے ایک احمدیہ ہال کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔۲۴ /اگست کو حضور نائیجیریا سے نانا کے لئے روانہ ہو گئے۔جب حضور کا طیارہ غانا کے دارالحکومت اکرا پہنچا تو ہزاروں افراد حضور کے استقبال کے لئے چشم براہ تھے۔ہوائی اڈے کی چھتیں گیلریاں ہیں ان سب میں لا تعدا دلوگ کھڑے تھے اور اپنے سفید رو مال ہلا ہلا کر اظہار مسرت کر رہے تھے۔اور جب طیارے نے زمین کو چھوا تو ان احباب کا تلاطم بڑھتا گیا۔حضرت خلیفتہ اسیح الثالث نے غانا کے صدر ڈاکٹر ہلا لیمان سے ملاقات کرنے کے بعد اوسو اسٹیٹ میں مسجد کا افتتاح فرمانا تھا۔جب افتتاح کا وقت آیا تو موسلا دھار بارش شروع ہو گئی۔دس ہزار افراد نے اس بارش میں بھیگتے ہوئے حضور کا خطاب سنا۔سٹیج کا شامیانہ بھی اس میں روک نہ بن سکا۔ایک شخص حضور کے اوپر چھتری تانے کھڑا تھا۔حضور نے اسے بھی ایک طرف کر دیا اور اسی کیفیت میں خطاب فرمایا۔اور خطاب کے آغاز میں ہی فرمایا کہ بارش ہمارے کام میں روک نہیں بن سکتی ، یہ تو کئی رنگ میں ہمیں فائدہ پہنچانے کے لئے برس رہی ہے۔حضور نے اس چھ روزہ دورہ کے دوران دو دن کماسی میں قیام فرمایا۔کماسی میں قریباً دس ہزار افراد نے حضور کا خطاب سنا۔حضور کی آمد پر کماسی کے احباب کا جوش و خروش قابل دید تھا۔اس دوران حضور نے کوکوفو کے ہسپتال کی مستقل