سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 632 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 632

632 سے واپسی کے موقع پر ایئر پورٹ پر موجود تھے۔جب انہیں ایئر پورٹ پر حضور کی موجودگی کا علم ہوا تو انہوں نے پیغام بھجوایا کہ انہوں نے ابھی ایک پریس کا نفرنس کرنی ہے جس کے بعد وہ خود حضور کے پاس آکر ملاقات کریں گے۔چنانچہ تھوڑی دیر میں ہی وہ اپنے عملہ سمیت وی آئی پی لاؤنج کے اس حصہ میں آئے جہاں پر حضرت خلیفتہ المسیح الثالث تشریف فرماتھے اور حضور سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ جب حضور اگلی مرتبہ ہالینڈ تشریف لائیں تو ان سے ضرور ملاقات کریں۔نائیجیریا میں حضور کا پہلا قیام لیگوس میں تھا۔ایئر پورٹ پر ہزاروں احباب نے حضور کا استقبال کیا۔حضور نے ایئر پورٹ پر ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب فرمایا۔اس موقع پر مغربی افریقہ کے ان ممالک سے بھی احمدی احباب حضور سے ملاقات کے لئے نائیجیر یا آگئے تھے جن کا ملک حضور کے اس دورہ کے پروگرام میں شامل نہیں تھا۔حضور نے اس دورہ کے چھ روز انتہائی مصروفیت میں گزارے۔جماعتی عہد یداران، احباب جماعت سے ملاقاتوں کے علاوہ حضور نے اموسان ، اجیبو اوڈے، ابادان اور الا رو کا دورہ فرمایا۔تین مساجد کا افتتاح اس مبارک موقع پر کیا گیا اور حضور نے مبلغین، اساتذہ اور ڈاکٹر صاحبان کے علیحدہ اجلاسات کی صدارت فرما کر ان کی راہنمائی فرمائی۔حضور نے اپنی آمد کے اگلے روز جماعت احمدیہ نائیجیریا کی مجلس عاملہ کے ساتھ میٹنگ کی۔اور اس کے آغاز میں ہی حضور نے وہاں کے نیشنل پریذیڈنٹ مکرم عبدالعزیز ابیولا صاحب سے دریافت فرمایا کہ ۱۹۷۰ء میں حضور کے گزشتہ دورہ کی نسبت اب نائیجیریا میں تبلیغ کے حالات کیسے ہیں۔اس پر عبدالعزیز صاحب نے رپورٹ پیش فرمائی کہ اس وقت کی نسبت اب حالات بہتر ہیں۔حضور نے مزید سکول کھولنے کے منصوبے کے خدو خال بیان فرمائے۔اور فرمایا کہ ہم نے بلا تفریق و امتیاز سب کی خدمت کرنی ہے اور یہ سمجھ کر کرنی ہے کہ یہ ان کا حق ہے۔اور مجلس عاملہ کے اراکین کو مخاطب کر کے فرمایا تمہیں سارے مسلمانوں اور اس ملک کے تمام دوسرے لوگوں کو اسلام کی صحیح تعلیم سے آگاہ کرنا ہے۔اگر وہ اس بات سے ناراض ہوتے ہیں تو ہونے دو۔اگر تمہارا خدا ناراض نہیں تو پھر تمہیں کسی فکر کی ضرورت نہیں۔بینن سے جماعت کے ایک وفد نے صدر جماعت احمدیہ بین الحاج راجی صاحب کی قیادت میں حضور سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔حضور نے ان کے ساتھ افریقہ کے ان علاقوں میں تبلیغ کے مواقع پر گفتگو فرمائی۔اسی روز حضور نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا۔اپنے دورہ کے تیسرے روز حضور