سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 44 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 44

44 والے ہوں ، اپنے اندر قربانی کا مادہ رکھنے والے ہوں، دنیا کی محبت ان کے دلوں میں سرد ہو چکی ہو اور ایک باپ کی طرح تربیت کرنے والے ہوں۔وقف جدید کے لئے مالی قربانی کی تحریک کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ وہ دوست جنہوں نے ابھی تک وقف جدید کی مالی تحریک میں حصہ نہیں لیا انہیں اس تحریک کی اہمیت ذہن نشین کرنی چاہئے اور اس میں شامل ہونا چاہئے۔اور احمدی بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے حضرت خلیفۃ اسیح الثالث نے فرمایا:۔تیسرے میں آج احمدی بچوں (لڑکوں اور لڑکیوں ) سے اپیل کرتا ہوں کہ اے خدا صلى الله اور اس کے رسول ﷺ کے بچو! اٹھو اور آگے بڑھو اور تمہارے بڑوں کی غفلت کے نتیجہ میں وقف جدید کے کام میں جو رخنہ پڑ گیا ہے اسے پُر کر دو اور اس کمزوری کو دور کر دو جو اس تحریک کے کام میں واقع ہوگئی ہے۔۔۔۔۔۔اگر خدا تعالیٰ احمدی بچوں کو توفیق دے تو جماعت احمدیہ کے بچے وقف جدید کا سارا بوجھ اُٹھالیں لیکن چونکہ سال کا بڑا حصہ گزرچکا ہے اور مجھے ابھی اطفال الاحمدیہ کے صحیح اعداد و شمار بھی معلوم نہیں اس لئے میں نے سوچا کہ آج میں اطفال الاحمدیہ سے صرف یہ اپیل کروں کہ اس تحریک میں جتنے روپے کی ضرورت تھی اس میں تمہارے بڑوں کی غفلت کے نتیجہ میں جو کی رہ گئی ہے اس کا بار تم اُٹھا لواور پچاس ہزار روپیہ اس تحریک کے لئے جمع کرو (۲) حضور نے ارشاد فرمایا کہ احمدی لڑکے اور احمدی لڑکیاں اس تحریک میں ہر ماہ آٹھ آٹھ آنہ ( یعنی نصف روپیہ ) چندہ دیں۔جن خاندانوں کی مالی حیثیت اس کے قابل نہ ہو ایسے گھرانوں کے سارے بہن بھائی مل کر آٹھ آنہ ماہوار چندہ دے سکتے ہیں۔اس تحریک کے تربیتی پہلؤوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے آپ نے فرمایا:۔غرض ایک بچہ جب اٹھنی دے رہا ہوگا یا جب بعض خاندانوں کے سب بچے باہم مل کر ایک اٹھنی ماہوار وقف جدید میں دے رہے ہوں گے تو یہ ایک لحاظ سے ان کی تربیت ہوگی۔اس طرح ہم ان کے ذہن میں یہ بات بھی راسخ کر رہے ہوں گے کہ جب خدا تعالیٰ کسی کو