سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 466 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 466

466 ہمارا پیارا اور محبوب ملک ہے۔اپنے اس وطن کے لیے بھی بہت دعائیں کریں۔(۸۷) جماعت احمدیہ کی طرف سے کارروائی کو صحیح خطوط پر لانے کی ایک اور کوشش اب تک کی کارروائی کو پڑھ کر یہ اندازہ تو بخوبی ہو جاتا ہے کہ کارروائی میں اُٹھائے جانے والے سوالات میں اکثر تو معقولیت سے ہی عاری تھے۔اصل موضوع سے گریز کر کے غیر متعلقہ سوالات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری تھا۔اکثر سوالات کا نہ موضوع سے کوئی تعلق تھا اور نہ ہی یہ کہا جاسکتا تھا کہ یہ سوالات جماعت کی طرف سے پیش کئے جانے والے محضر نامے پر کئے جارہے ہیں۔ایک کے بعد دوسرا پیش کردہ حوالہ غلط نکل رہا تھا۔اس پس منظر میں جماعت احمدیہ کی طرف سے ایک اور کوشش کی گئی کہ کسی طرح یہ کارروائی صحیح خطوط پر شروع کی جا سکے۔چنانچہ پندرہ اگست کو ناظر اعلیٰ مکرم صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب نے قومی اسمبلی کے سیکر یٹری کولکھا کہ اس موضوع پر کارروائی کی جا رہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ پیشل کمیٹی کسی صحیح نتیجہ پر پہنچنے کی خواہش مند ہوگی۔اس کے لئے ہماری رائے ہے کہ تحریری سوال پہلے سے بھیج دیئے جائیں اور ان کے تحریری جوابات جماعت کی طرف سے بھجوائے جائیں اور اگر یہ طریقہ کار پہلے سے اختیار کر لیا جاتا تو ایوان کا بہت سا وقت بچ سکتا تھا اس خط کے آخر میں لکھا گیا تھا After all it is not a criminal proceeding or an an accused ordinary legal cross examination of indvidual or a party۔The committee is studying a very serious matter involving religious beliefs of millions of people۔It is a grave moment not only in the history of Pakistan but also in the history of Islam۔I would therefore be grateful if you please convey our request to the steering committee۔I am sure the committee, realising the gravity and