سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 450 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 450

450 مندرجہ بالا حوالے میں حقیقی مسلمان کی جو علامات درج کی گئی ہیں یہ زیادہ تر دل کے پوشیدہ خیالات سے تعلق رکھتی ہیں۔ان کا صحیح علم تو صرف خدائے علیم کو ہی ہوسکتا ہے لیکن پہلے تو پاکستان کی اسمبلی یہ فیصلہ کرنے بیٹھی تھی کہ کون مسلمان ہے؟ اور اب یہ معلوم ہوتا ہے کہ اٹارنی جنرل صاحب کا خیال تھا کہ حکومت ایک مردم شماری بھی کرائے جس میں لوگوں کے دلوں کی نیتوں کا حساب بھی ملحوظ نظر رکھا جائے۔بہر حال حضور نے وضاحت فرمائی کہ میر اعلم بہر حال حاوی نہیں لیکن اس وقت میرے خیال میں ہزاروں میں ہوں گے اور لاکھوں کروڑوں پہلے گزر چکے ہوں گے۔اس پر اٹارنی جنرل صاحب نے سوال فرمایا کہ آپ کے نقطہ نظر کے مطابق کیا سب احمدی اس تعریف کے اندر آ جاتے ہیں۔اس پر حضور نے فرمایا کہ نہیں آسکتے۔اب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مندرجہ بالا حوالہ کے مطابق ، جس میں حقیقی مسلمان کی یہ علامات لکھی گئی ہیں، یہ بات چل رہی تھی۔اٹارنی جنرل صاحب نے سوال کیا کہ کیا غیر احمد یوں میں کوئی اس معیار کا حقیقی مسلمان ہے آپ کے عقیدے کے مطابق۔اس پر حضور نے فرمایا: ”میرے عقیدے کے مطابق۔ہاں یہ بڑا واضح سوال ہے۔میرے عقیدے کے مطابق اس تعریف کے لحاظ سے میرے علم میں غیر احمدی حقیقی مسلمان نہیں۔کوئی غیر احمدی ملتِ اسلامیہ سے تعلق رکھنے والا اس معیار کا کوئی نہیں۔“ اس پر اٹارنی جنرل صاحب نے سپیکر صاحب سے کہا: Sir, I have spent one hour to get the answer۔We may adjourn for tea break۔جناب والا یہ جواب حاصل کرنے کے لئے میں نے ایک گھنٹہ صرف کیا ہے۔ہم اب چائے کا وقفہ کر سکتے ہیں۔ہم ذرا تفصیل سے اس سوال اور اس جواب کا جائزہ لیں گے۔کیونکہ بہت سے اسمبلی ممبران نے بار بار یہ دعویٰ کیا ہے کہ جب حضرت خلیفتہ اسیح الثالث سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ غیر احمدیوں کو کیا سمجھتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ہم انہیں مسلمان نہیں سمجھتے ہیں، کا فرسمجھتے ہیں ، جہنمی سمجھتے ہیں۔اور جب انہوں نے یہ کہ دیا تو ہم مجبور ہو گئے کہ انہیں بھی کافر کہیں۔یہ بات یا اس سے ملتی جلتی بات تو پوری