سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 425 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 425

425 السلام نے رشید احمد گنگوہی کے متعلق سخت الفاظ استعمال کئے ہیں۔اس کے جواب میں حضور نے حوالہ دیا کہ اشاعۃ السنہ میں رشید احمد گنگوہی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق یہاں تک بدزبانی کی تھی کہ آپ کو اہل ھوا اور گمراہ اور دجال تک کہا تب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے متعلق وہ سخت الفاظ استعمال کئے۔اٹارنی جنرل صاحب نے یہ اعتراض کیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مخالفین کے متعلق ذریتہ البغایا کے الفاظ لکھے ہیں اور یہ اصرار کیا تھا کہ اس کا مطلب ولد الحرام کے ہی ہوتے ہیں۔حضور نے لغوی تحقیق بیان فرمائی کہ اس کا مطلب سرکش انسان کے ہوتے ہیں اور ہمارے لٹریچر میں اس کا یہی مطلب لیا گیا ہے۔ابھی حضور کا جواب جاری تھا کہ سپیکر صاحب نے وقفہ کا اعلان کیا۔اس کے بعد ہم کارروائی کے تسلسل کے حساب سے ہی جاری رکھتے ہیں۔اس کے بعد پھر اٹارنی جنرل صاحب نے وہی پرانا سوال بار بار دہرایا۔مثلاً ایک موقع پر انہوں نے پوچھا: ” جو اللہ اور رسول ﷺ پر ایمان لاتا ہے ان کو مانتا ہے۔اور مرزا غلام احمد صاحب کو نبی نہیں مانتا۔پھر بھی مسلمان رہ سکتا ہے۔" اس پر حضور نے جواب میں فرمایا 66 غیر مسلم نہیں ہے۔گنہ گار ہے وہ۔“ اٹارنی جنرل صاحب بیچارے عجیب مخمصے میں مبتلا تھے۔وہ علمی بحثوں میں پڑنا چاہتے تھے اور اس کارروائی کی نوعیت کا تقاضا بھی یہی تھا لیکن ان کی طبیعت کو اس کام سے کوئی مناسبت نہیں تھی۔اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اس بات پر بحث اٹھائی کہ اتمام حجت کا کیا مطلب ہے۔حضور نے عربی زبان کی رُو سے اس کا مطلب بیان فرمایا۔اب اٹارنی جنرل صاحب نے ایک لغت نور اللغات کا حوالہ پیش کیا۔آغاز میں ہی حضور نے فرمایا کہ یہ تو کوئی معیاری لغت نہیں ہے اور حضور نے معیاری لغت کی مثال کے طور پر منجد ، مفردات امام راغب اور اقرب کے نام بھی لیے ہیں۔بہر حال صاحب موصوف نے اپنی چنیدہ لغت سے اس کا مطلب پڑھنا شروع کیا۔تو حضور نے نشاندہی فرمائی کہ اس کی تو ، اردو بھی ٹھیک نہیں یہ معیاری لغت کہاں سے ہو گئی۔اس کے جواب میں اٹارنی جنرل صاحب نے فرمایا کہ آپ کوئی معیاری ڈکشنری لے آئیں اس میں دیکھ لیں