سلسلہ احمدیہ — Page 424
424 attorney general۔Yes the witness can reply۔He should continue۔What he was replying۔” دو یعنی یہ ایک سوال ہے اور یہ صرف اٹارنی جنرل صاحب کی وساطت سے کیا جاسکتا ہے۔جی۔گواہ جواب دے سکتا ہے انہیں وہ جواب جاری رکھنا چاہئے جو وہ دے رہے تھے۔اس کے بعد حضور نے وہ حوالے سنائے جن میں سوال کرنے والوں کے کچھ بزرگوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شان میں بدزبانی کی انتہا کر دی تھی۔گندی سے گندی گالی دے کر کے دل دُکھائے گئے تھے۔شاید ہی کوئی جھوٹا الزام ہو جو آپ کی ذات اقدس پر ان لوگوں نے نہیں لگایا۔اٹارنی جنرل صاحب نے سعد اللہ لدھیانوی کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریر پر اعتراض کیا تھا۔حضور نے شاعر مشرق اقبال کے کچھ اشعار سنائے جو انہوں نے ایف اے میں سعد اللہ لدھیانوی کے متعلق کہے تھے۔وہ اشعار یہ تھے واه سعدی دیکھ لی گندہ دہانی آپ کی خوب ہو گی مہتروں میں قدر دانی آپ کی بیت سعدی آپ کی بیت الخلاء سے کم نہیں ہے پسند خاکروباں شعر خوانی آپ کی گوہر بے راہ جھڑے ہیں آپ کے منہ سے سبھی جان سے تنگ آ گئی ہے مہترانی آپ کی قوم عیسائی کے بھائی بن گئے پگڑی بدل واہ کیا اسلام پر ہے مہر بانی آپ کی (۷۱) پھر آپ نے پیر گولڑوی صاحب کی کتاب چشتیائی کا حوالہ سنایا جس میں انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق ایک فارسی شعر میں لکھا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک جوفرشتے ہیں وہ تجھ پر لعنت کر رہے ہیں۔اس کے جواب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ شعر لکھا تھا جس کا مطلب یہ تھا تم پر آسمانی لعنت ہو۔پھر اٹارنی جنرل صاحب نے یہ اعتراض کیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ