سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 327 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 327

327 پیش کیا گیا تھا اور اپوزیشن کی قرارداد میں بھی جماعت احمدیہ پر طرح طرح کے الزامات لگائے گئے تھے اس لئے اس محضر نامے میں ان دونوں قرار دادوں میں شامل الزامات کی تردید پر مشتمل مواد بھی شامل کیا گیا تھا۔اس کے بعد اس محضر نامہ میں مندرجہ ذیل عناوین پر جماعت احمدیہ کا موقف بیان کیا گیا۔مسلمان کی تعریف اور جماعت احمدیہ کا موقف ، مقام خاتم النبین ﷺ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عارفانہ تحریرات ، ذات باری کا عرفان از افادات حضرت بانی ، قرآنِ کریم اعلیٰ اور ارفع شان حضرت بانی کی نظر میں، شانِ خاتم الانبیاء ﷺے بانی کی نگاہ میں ، آیت خاتم النبیین کی تفسیر، انکارِ جہاد کے الزام کی حقیقت ،بعض دیگر الزامات کا جائزہ ،معزز ارکانِ اسمبلی کی خدمت میں ایک اہم گزارش۔اراکین اسمبلی کے نام اہم گزارش کے باب میں مختلف حوالے دے کر لکھا گیا تھا کہ مذہب کے نام پر پاکستان کے مسلمانوں کو باہم لڑانے اور صفحہ ہستی سے مٹانے کی ایک دیرینہ سازش چل رہی ہے۔اس پس منظر میں پاکستان کے گزشتہ دور اور موجودہ پیدا شدہ صورت حال پر نظر ڈالی جائے تو صاف معلوم ہوگا کہ اگر چہ موجودہ مرحلہ پر صرف جماعت احمدیہ کو غیر مسلم قرار دینے پر زور ڈالا جا رہا ہے مگر دشمنان پاکستان کی دیرینہ سکیم کے تحت امت مسلمہ کے دوسرے فرقوں کے خلاف بھی فتنوں کا دروازہ کھل چکا ہے اس محضر نامہ کے آخر پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ پر در دانتباہ درج کیا گیا میں نصحنا للہ مخالف علماء اور ان کے ہم خیال لوگوں کو کہتا ہوں کہ گالیاں دینا اور بدزبانی کر نا طریق شرافت نہیں ہے۔اگر آپ لوگوں کی یہی طینت ہے تو خیر آپ کی مرضی۔لیکن اگر مجھے آپ لوگ کا ذب سمجھتے ہیں تو آپ کو یہ بھی تو اختیار ہے کہ مساجد میں اکٹھے ہو کر یا الگ الگ میرے پر بد دعائیں کریں اور رو رو کر میرا استیصال چاہیں پھر اگر میں کا ذب ہوں گا تو ضرور وہ دعائیں قبول ہو جائیں گی۔اور آپ لوگ ہمیشہ دعائیں کرتے بھی ہیں۔لیکن یاد رکھیں کہ اگر آپ اس قدر دعائیں کریں کہ زبانوں میں زخم پڑ جائیں اور اس قدر رو رو کر سجدوں میں گریں کہ ناک گھس جائیں اور آنسوؤں سے آنکھوں کے حلقے گل جائیں اور پلکیں جھڑ جائیں اور کثرت گریہ وزاری سے بینائی کم ہو جائے اور آخر دماغ خالی