سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 157 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 157

157 بھی سرخوں یا پہیوں کے لہرا رہے تھے۔جمعیت کا ایک بھی جھنڈا کسی کونے یا نکڑ میں نہیں تھا۔(۸) رسالہ چٹان تو یہاں تک لکھ رہا تھا کہ جمعیت العلماء اسلام مرزائیوں کا بغل بچہ ہے۔(۹) اس الزام پر جمعیت العلماء اسلام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جھوٹی خبریں شائع کرنے اور ائمہ کرام پر بہتان تراشی کرنے کے الزام میں چٹان رسالہ پر مقدمہ چلایا جائے۔اس کے جواب میں چٹان نے یہ بیان داغا : وو جمعیت میں داخل ہونے کے بعد ہر ایرا غیرا مولا نا ہو جاتا ہے۔شاید اس قسم کے مولا نالعنة اللہ علی الکاذبین سے مستثنیٰ ہیں؟۔۔۔رہا آئمہ کرام کا سوال تو ان کے حدود اربعہ سے مطلع کیجئے۔ہم شکر گزار ہوں گے ، ہم نے تو جمعیت میں آئمہ کرام کی شکل نہیں دیکھی۔یہ جنس اس کباڑ خانے میں کہاں ہے؟ (10) جواب میں جمعیت العلماء اسلام والے کس طرح پیچھے رہ جاتے۔انہوں نے اپنے جریدہ ترجمانِ اسلام میں الزام لگایا کہ مرزائیوں نے چٹان کے اس مضمون پر، جس میں مفتی محمود صاحب اور ان کی پارٹی پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے قادیانیوں سے مالی مدد لی ہے، بہت مسرت کا اظہار کیا اور اس خوشی میں چٹان کے مدیر شورش کا شمیری صاحب کو نذرانہ پیش کرنے کے لیے ان کے رسالے کو اشتہارات سے نوازا۔اس الزام پر تلملا کر شورش کا شمیری صاحب نے تحریر فرمایا کہ ”۔۔۔ہم ان کوڑھ مغزوں سے نہیں الجھنا چاہتے۔مفتی محمود اور غلام غوث اب اس قابل نہیں رہے کہ انھیں منہ لگایا جائے۔ہم ان سے اتنی ہی نفرت کرتے ہیں جتنی قرنِ اول میں حلقہ بگوشان رسول شرک سے کرتے تھے۔۔۔۔۔مولانا کو یہ بھی معلوم ہے کہ ان کی جماعت کے جولوگ میرے خلاف اپنی خاندانی زبان استعمال کر رہے ہیں مثلاً مشتے نمونہ از خروارے، جانباز مرزا اور ضیاء القاسمی اپنے اعمال کی رو سے اس قابل ہیں کہ اسلامی حکومت ہو تو انہیں فوراً سنگسار کر دیا جائے۔“ (۱۱) جماعت اسلامی کا جریدہ ایشیا بھی اس مہم میں پوری سرگرمی سے حصہ لے رہا تھا۔اس نے