سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 141 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 141

141 عمارت کی تعمیر شروع ہوئی۔اس کے بعد تعلیم الاسلام احمد یہ سیکنڈری ووکیشنل سکول اسار چر کا قیام عمل میں آیا۔اسار چر وہ جگہ ہے جہاں پر چیف مہدی آپا نے اس ملک میں سب سے پہلے احمدی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔پہلے سکول کے لئے زمین حاصل کی گئی اور پھر دسمبر ۱۹۷۱ء میں امیر جماعت احمد یہ غانا مکرم مولانا بشارت احمد بشیر صاحب نے اس کا سنگ بنیاد رکھا اور اکتوبر ۱۹۷۲ء کو اس کا افتتاح ہوا۔ابتدا میں سکول کو کرائے کی عمارت میں شروع کیا گیا تھا اور کافی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا لیکن وقت کے ساتھ سکول ترقی کرتا گیا۔سکول کے پہلے پر نیل مکرم نصیر احمد چوہدری صاحب تھے۔اس سکول کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب (خلیفہ المسیح الخامس) نے سکول کے پرنسپل کے طور پر اکتوبر ۱۹۷۹ ء سے لے کر جون ۱۹۸۳ء تک خدمات سرانجام دیتے رہے۔نصرت جہاں آگے بڑھو سکیم کے تحت جماعت نے غانا میں ایک سکول گو ما پوٹسن کے مقام پر بھی قائم کیا۔جب اس سکول کا آغاز کیا گیا تو گاؤں میں کوئی ایسی عمارت نہیں تھی جس میں سکول کا آغاز کیا جا سکے۔چنانچہ یہاں کے احمدیوں اور دیگر احباب سے چندہ جمع کر کے تعمیراتی سامان خریدا گیا اور وقار عمل کر کے ایک بلاک تعمیر کیا گیا جس میں سکول کا اجراء ہوا۔پھر جلد ہی سکول میں ہاسٹل کا آغاز بھی کر دیا گیا۔۱۹۷۱ء میں ایک سکینڈری سکول سلاگا کے مقام پر کھولا گیا اور مکرم چوہدری محمد شریف صاحب نے اس سکول کا آغاز کیا۔اس سکول کو بھی یہ اعزاز حاصل ہے کہ حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب خلیفتہ اسیح الخامس نے یہاں پر پرنسپل کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔۱۹۷۲ء میں غانا میں نصرت جہاں سکیم کے تحت ایک اور سکینڈری سکول آسوکورے میں کھولا گیا اور مکرم مبارک احمد صاحب اس کے پہلے پر نسپل مقرر ہوئے۔نائیجیریا نائیجیریا میں جماعت احمدیہ نے اپنی تعلیمی خدمات کا آغاز ۱۹۲۲ء میں کیا تھا۔فروری ۱۹۷۰ء میں مکرم رفیق احمد ثاقب صاحب نے کا نو میں جماعت کے کلینک کی پرانی عمارت میں ایک سیکنڈری سکول کا آغا ز کیا۔زمین حاصل کرنے کے بعد اس سکول کی مستقل عمارت کا سنگ بنیا دفروری ۱۹۷۴ء