سلسلہ احمدیہ — Page 110
110 بھی فروری سے ہی حضور کی متوقع آمد کی خبریں شائع ہونی شروع ہوگئی تھیں (۳۹) اور حضور کی آمد کے دن بھی اخبارات نے بڑی سرخیوں کے ساتھ ذکر کیا کہ آج حضرت خلیفہ اسیح الثالث سیرالیون تشریف لا رہے ہیں۔اخبار Unity کی سرخی تھی (۴۰) Messiah Due Today اخبار ڈیلی میل (Daily Mail) نے حضور کی آمد سے ایک روز قبل خبر اس عنوان سے شائع کی (۴۱) Great Religious Leader Arrives Freetown Today جس وقت حضور کا جہاز لنگی (Lungi) کے ایئر پورٹ پر پہنچا۔احمدی احباب اور خواتین رو مال ہلا کر استقبال کر رہے تھے۔یہ ایئر پورٹ جزیرہ نما پر واقعہ ہے۔کاریں فیری پر جب ساحل پر پہنچیں تو پر مختلف جماعتیں اپنے علیحدہ علیحدہ لباس میں حضور کے استقبال کے لئے موجود تھیں۔حضور کی کارنعرہ تکبیر اللہ اکبر اور حضرت امیر المؤمنین کے نعروں میں آگے بڑھ رہی تھی۔جگہ جگہ مختلف گروہ عربی زبان میں دعائیہ ترانے گا رہے تھے۔بہت سے احمدی مرد و خواتین بے ساختہ حضور کی گاڑی کے ساتھ دوڑ رہے تھے۔اور ان مناظر پر رواں تبصرہ ساتھ کے ساتھ ریڈیو پر نشر ہورہا تھا۔ایئر پورٹ سے حضور سٹیٹ گیسٹ ہاؤس تشریف لے گئے۔حضور کے سر درد ہورہی تھی اس لئے حضور آرام کے لئے اپنے کمرے میں تشریف لے گئے۔لیکن یہاں پر بھی کئی احباب جمع ہو گئے کہ حضور انہیں کھڑکی سے اپنی زیارت کرا دیں۔ان کے جذبات کا خیال کرتے ہوئے حضور نیچے تشریف لے گئے اور ان احباب سے مصافحہ کیا اور ان کے نام اور نام کے مطالب معلوم کئے۔ایک احمدی نے بتایا کہ ان کے نام کا مطلب ہے کہ یہ جنگ اور وہ جنگ‘ اس پر حضور نے فرمایا کہ اب آپ احمدی ہیں اس لئے اب آپ کا نام ہے نہ یہ جنگ نہ وہ جنگ یعنی عبد السلام۔شام کو حضور نے سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا۔اس میں ریڈیو، ٹی وی اور مختلف اخبارات کے نمایندگان شامل تھے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے پریس کانفرنس کے آغاز پر فرمایا کہ میں سیرالیون آنے سے پہلے نائیجیریا، غانا، آئیوری کوسٹ، لائبیریا اور گیمبیا کا دورہ