سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 718 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 718

718 اور حیدر آباد بنگلور، یادگیر، سری نگر کشمیر کی جماعتوں کے دورے کا موقع ملا (۴۴)۔لجنہ اماءاللہ کی تنظیم کے قیام پر پچاس سال پورے ہونے پر قادیان میں ایک خصوصی تقریب منائی گئی۔(۴۵) 1973 ۱۹۷۳ء کے دوران علاقہ کیرلا کا تبلیغی دورہ ہوا۔کیرنگ اُڑیسہ کا9 واں جلسہ سالانہ ہوا۔رانچی (بہار) میں احمدیہ تبلیغی کا نفرنس ہوئی، موسیٰ بنی مائنز میں جلسہ پیشیویانِ مذاہب کا انعقاد ہوا، علاقہ تامل ناڈو میں تبلیغ، بہار اور یوپی کی جماعتوں کا تبلیغی اور تربیتی دورہ ہوا۔یو پی کی آٹھویں کامیاب کا نفرنس ہوئی۔سری نگر کشمیر میں کامیاب کانفرنس ہوئی اور جلسے پونچھ ، راجوری میں ہوئے۔(۴۶) ۱۹۷۳ء کے دوران حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب نے یوپی ، مدراس ، کشمیر کی متفرق جماعتوں کا دورہ فرمایا۔علاقہ گوری دیوی پیٹ میں 9 افراد نے احمدیت قبول کی اور نئی جماعت کا قیام ہوا۔(۴۷) 1974 کے دوران پہلی میں تربیتی اور تبلیغی جلسہ ہوا۔علاقہ مری پیڈا کا تبلیغی دورہ ہوا، 12 افراد نے احمدیت قبول کی ایک نئی مسجد کا افتتاح ہوا اور نئی جماعت کا قیام ہوا۔میلا پالم میں کامیاب جلسے ہوئے اور 2 نئی بیعتیں ہوئیں۔ضلع تر و نیلویلی ( تامل ناڈو ) میں کامیاب تبلیغ ہوئی۔آندھرا پردیش کی جماعتوں کا تبلیغی دورہ ہوا، کیرنگ کا دسواں جلسہ سالا نہ ہوا۔صاحبزادہ مرزا وسیم احمد کی شمولیت ، مدراس میں وسیع پیمانہ پرلٹر پچر تقسیم کیا گیا۔مالا بار میں آل کیرلا کا نفرنس کا انعقاد ہوا۔صاحبزادہ وسیم احمد صاحب نے اڑیسہ کا کامیاب دورہ کیا۔کشمیر کی جماعتوں کا تبلیغی دورہ ہوا۔میلا پالم میں دو روزہ کامیاب جلسہ ہوا۔(۴۸) 1975 کے دوران پونچھ شہر میں کامیاب تبلیغ ہوئی اور 18 افراد نے احمدیت قبول کی (۴۹)۔تامل ناڈو میں مذہب، سائنس ، دہریہ کا نفرنس میں جماعت کے وفد کی شمولیت میلا پالم ( تامل ناڈو) میں دو روزہ تبلیغی اور تربیتی جلسہ ہوا۔پونچھ میں دو روزہ احمد یہ مسلم کا نفرنس ہوئی جس میں صاحبزادہ مرز وسیم احمد صاحب بھی شامل ہوئے۔اتر پردیش مظفر نگر میں دوروزہ کامیاب کانفرنس ہوئی۔کیرنگ کا 11 واں جلسہ سالانہ ہوا۔میلا پالم ( تامل ناڈو) میں نئے مشن ہاؤس کا قیام ہوا۔صوبہ بنگال، اڑیسہ اور یوپی کا کامیاب تبلیغی دورہ ہوا۔وادی پونچھ میں دلچسپ مباحثہ ہوا۔جزائر انڈیمان میں تبلیغ احمدیت ہوئی۔صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب نے یاد گیر، تیما پور، بھاگلپور اور کلکتہ کی مختلف جماعتوں کا