سلسلہ احمدیہ — Page 719
719 کامیاب دورہ فرمایا۔ناصر آباد کشمیر میں خدام الاحمدیہ کا پہلا اجتماع ہوا۔میلا پالم میں دو روزہ کامیاب جلسہ ہوا۔مغربی بنگال میں ایک نئی جماعت قائم ہوئی۔جزائر انڈیمان میں جماعت کو تبلیغ کا موقع ملا۔(۵۰) متعدد 1976 میں صوبہ بنگال میں 42 افراد نے احمدیت قبول کی (۵۱)۔صوبہ یوپی کی جماعتوں کا تبلیغی دورہ ہوا۔ارکھ سٹینہ ( اُڑیسہ ) کی مسجد کا افتتاح ہوا (۵۲)۔مدراس میں تبلیغ ہوئی۔پریگاری ( مالا بار ) میں مسجد کا افتتاح ہوا۔کیرلا کی سالانہ کا نفرنس ہوئی۔پونچھ کی تیسری کا نفرنس ہوئی۔کیرنگ اُڑیسہ کا12 واں کا میاب جلسہ ہوا۔یوپی کی دسویں سالانہ کا نفرنس ہوئی۔آسنور ( کشمیر ) میں خدام الاحمدیہ کا سالانہ اجتماع ہوا۔آل کشمیر خدام الاحمدیہ کا دوسرا سالانہ اجتماع ہوا۔وادی کشمیر کی مختلف جماعتوں میں صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب نے دورہ فرمایا۔جنوبی ہند اور رگوا کا تبلیغی دورہ ہوا۔آل بنگال احمد یہ مسلم کا نفرنس ہوئی، علاقہ لداخ کا تبلیغی دورہ ہوا۔موسیٰ بنی مائنز میں جماعت احمدیہ کا دوروزہ کامیاب جلسہ ہوا۔(۵۳) 1977 کے آغاز میں حضرت الحاج مولا نا عبد الرحمن صاحب فاضل جو امیر مقامی و ناظر اعلیٰ صدر انجمن احمد یہ قادیان تھے اچانک دل کا شدید دورہ پڑنے سے 20, 21 جنوری کی درمیانی رات وفات پاگئے۔اِنَّا لِله وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون - حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے حضرت صاحبزادہ مرز وسیم احمد صاحب کو امیر مقامی و ناظر اعلیٰ مقررفرمایا (۵۴)۔۱۹۷۷ء میں متفرق جماعتوں میں یومِ مسیح موعود اور یوم مصلح موعود حسب سابق نہایت احترام سے منائے گئے۔جلسہ سیرت النبی ﷺ بھی کثیر جماعتوں میں ہوئے۔بنگال میں مجلس خدام الاحمدیہ صوبہ اُڑیسہ کا تیسرا اجتماع ہوا ، مدھیہ پردیش میں جماعت کی پہلی صوبائی کا نفرنس ہوئی۔اٹاری میں بھی پہلی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔کیرنگ کا 13 واں جلسہ سالانہ ہوا۔کیرالہ کی سالانہ کا نفرنس ہوئی۔مختلف مقامات پر جلسہ ہائے یوم خلافت کا بھر پور طریق سے انعقاد ہوا۔اطفال الاحمدیہ اُڑیسہ کا پہلا سالانہ اجتماع ہوا۔یاد گیر میں یوم تبلیغ اور تربیتی جلسہ ہوا۔صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب نے حیدر آباد کا دورہ فرمایا۔لکھنو میں یو پی کی گیارھویں سالانہ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ایک امریکن عیسائی ڈاکٹر بلی گرام نے دورہ ہند کیا۔صدر جماعت نے روحانی دعوت پیش کی۔(۵۵) صلى الله