سلسلہ احمدیہ — Page 713
713 صاحب بہادر قادیان تشریف لائے۔احمدیہ محلہ میں ممبران جماعت احمدیہ اور معززین شہر نے پر تپاک استقبال کیا۔جناب گورنر صاحب کی خدمت میں ایڈریس پیش کیا گیا جس کے جواب میں گورنر صاحب نے شکریہ ادا کیا اور حضرت مولانا عبد الرحمن صاحب فاضل امیر جماعت احمدیہ نے گورنر صاحب کی خدمت میں قرآن مجید انگریزی اور دیگر جماعتی لٹریچر کا تحفہ پیش کیا۔(۱۶) مورخہ 13 نومبر ایک بجے کے قریب چیف منسٹر پنجاب جناب گیانی گورمکھ سنگھ صاحب جماعت احمدیہ کی دعوت پر ضلع گورداسپور کا سرکاری دورہ کرتے ہوئے قادیان بھی تشریف لائے۔احمد یہ محلہ میں اُن کا پُر تپاک استقبال کیا گیا۔(۱۷) 26اکتوبر 1966 ء مولوی عبدالحق صاحب فضل مبلغ سلسلہ عالیہ احمدیہ نے وادی کشمیر کی جماعتوں سری نگر ، شورت اور کنی پورہ کا کامیاب تبلیغی اور تربیتی دورہ کیا۔(۱۸) 16,5,4 دسمبر بروز اتوار ، پیر، منگل جماعت احمد یہ بھارت کا قادیان میں 75 واں جلسہ سالانہ منعقد ہوا جس میں ہندو پاکستان اور غیر ممالک کے دور دراز علاقوں سے شمع احمدیت کے پروانوں نے شرکت کی۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے اس جلسہ کیلئے یہ پیغام ارسال فرمایا :۔آج آپ قادیان کی اس مقدس بستی میں اسلئے جمع ہوئے ہیں کہ اپنے رب کے حضور جھکیں عاجزانہ دعائیں کریں کہ وہ غلبہ اسلام واحمدیت کے متعلق اپنے وعدوں کو جلد اور ہماری زندگیوں میں ہی پورا کر دے اور ہماری غفلتیں اور کوتاہیاں اس میں تاخیر کا باعث نہ نہیں۔اے میرے عزیز درویشو ! اے اس پاک اور مقدس بستی کے مکینو! رب عزیز نے اپنے بے پایاں فضل سے ان بیوت مرفوعہ کو آباد رکھنے کی ایک ایسی خدمت تمہارے سپرد کی ہے کہ اگر تم اپنی ذمہ داریوں کو کما حقہ نباہ لو اور بشاشت کے ساتھ ادا ئیگی فرض کی تلخیاں برداشت کر لو تو قیامت تک تمہارا نام رشک اور احترام سے لیا جائے گا اور آنے والی نسلیں تم پر فخر کریں گی۔آج ہمارا رب تم سے انتہائی ایثار کا مطالبہ کر رہا ہے تا وہ اپنے انتہائی فضلوں اور رحمتوں کا تمہیں وارث بنائے۔‘(۱۹) 1967 کے دوران تبلیغی مساعی کے تحت جماعت احمد یہ یاد گیر نے گلبرگہ شریف میں حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کے عرس کے موقع پر جو 15 ذی قعدہ کو شروع ہوتا ہے ایک تبلیغی سٹال لگایا۔