سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 590 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 590

590 بعد حضور نے مختلف ممالک اور برطانیہ کے مختلف مقامات سے آئے ہوئے دوستوں سے ملاقات فرمائی۔حضور جلسہ کے بعد اپنی علالت کے باوجود با قاعدگی سے ڈاک ملاحظہ فرماتے رہے۔اور اس کے ساتھ ماہر یورولوجسٹ ڈاکٹر صاحبان سے مشورہ کا سلسلہ بھی جاری تھا۔اور مختلف ٹسٹ بھی کئے جا رہے تھے۔رات کو حضور بسا اوقات احباب جماعت کے ساتھ تشریف فرما ہوتے اور ان سے گفتگو فرماتے۔شام کو چہل قدمی کرتے تو بہت سے دوست اس وقت حضور کے ساتھ شامل ہو جاتے۔اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے بعض اور ممالک سے مبلغین سلسلہ بھی حضور کی خدمت میں حاضر ہوئے۔سویڈن سے مکرم کمال یوسف صاحب اور نائیجیریا سے مکرم منصور احمد خان صاحب بھی لندن میں حضور کی خدمت میں حاضر ہوئے اور حضور نے انہیں ہدایات سے نوازا۔حضور کے لندن میں قیام کے دوران رمضان کے مبارک ایام آئے اور عید الفطر کا موقع بھی آیا۔عید پر حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے احباب جماعت کو یہ پیغام بھجوایا۔تمام احمدی بھائیوں اور بہنوں کو میری طرف سے السلام علیکم اور عید مبارک۔میری صحت اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے بالکل اچھی ہے اور کسی قسم کی کوئی تکلیف باقی نہیں ہے۔الحمد للہ علی ذالک۔“ لندن میں عید کی نماز میں دو ہزار کے قریب احباب جماعت نے شرکت فرمائی۔حضور نے خطبہ عید میں احباب جماعت کو تحریک فرمائی کہ وہ اسلام کے پیغام کو کناف عالم میں پھیلانے کے لئے نئے عزم و ہمت کے ساتھ اپنی کمریں کس لیں۔(۱ تا ۱۶) (۱) الفضل ۶ اگست ۱۹۷۵ء ص ۱ (۲) الفضل ۱۵ اگست ۱۹۷۵ ص ۱ (۳) الفضل ۱۸ اگست ۱۹۷۵ ء ص ۱ (۴) الفضل ۲۰ اگست ص ۲ (۵) الفضل ۲۱ اگست ۱۹۷۵ ء ص ۱ (۶) الفضل ۲۲ اگست ۱۹۷۵ء ص ۱ (۷) الفضل ۲۳ اگست ۱۹۷۵ ء ص ۲ (۸) الفضل ۲۶ اگست ۱۹۷۵ء ص ۲ (۹) الفضل یکم ستمبر ۱۹۷۵ ء ص ۱