سلسلہ احمدیہ — Page 589
589 معائنوں میں پراسٹیٹ کی حالت تسلی بخش پائی گئی لیکن پیشاب میں گلوکوز اور انفیکشن کی موجودگی پہلے کی طرح برقرار رہی۔Intravenous Pyelography کا ٹسٹ ہوا تو گردوں کی حالت تسلی بخش پائی گئی۔۱۵ راگست ۱۹۷۵ ء کے خطبہ جمعہ میں حضور نے سورہ زمر کی کچھ آیات تلاوت فرما کے ایک لطیف خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔حضور نے فرمایا کہ خدائی جماعتوں کے لئے ان کا خدا کافی ہے۔خدا تعالیٰ کے علاوہ جن دوسرے وجودوں سے بالعموم ڈرایا اور جن کا خوف دلایا جاتا ہے ان کا دائرہ اقتدار بہت محدود اور عارضی ہے اور ان سے کوئی توقع رکھنا یا ان پر بھروسہ کرنا محض بیکار ہے۔وہ خود محتاج ہیں وہ کسی کو کیا دے سکتے ہیں۔اسی طرح جو خدا کی نگاہ میں ہدایت یافتہ ہے دنیا کی کوئی طاقت یاد نیا کا کوئی فتولی اسے ہدایت سے محروم نہیں کر سکتا۔اللہ تعالیٰ غالب ہے اور بدلہ لینے پر قادر ہے۔اس لئے وہ اپنے ہدایت یافتہ حقیقی بندوں کو اپنی تائید و نصرت کا مورد بنا کر ان کے ذریعہ حق کو غلبہ عطا فرماتا ہے اور اطاعت سے نکلنے والے نافرمانوں اور ظلم کو اپنا شیوہ بنانے والوں پر اپنا قہر نازل کرتا ہے۔اب لندن میں سالانہ جلسہ کا وقت قریب آ رہا تھا۔نہ صرف برطانیہ بلکہ یورپ، امریکہ اور افریقہ کے بعض احباب بھی اس میں شرکت کے لیے تشریف لا رہے تھے۔۲۴ / اگست ۱۹۷۵ ء کو جماعت احمدیہ برطانیہ کا جلسہ سالانہ شروع ہوا۔اپنی افتتاحی خطاب میں حضور نے فرمایا کہ وہ اکیلی آواز جو آنحضرت ﷺ کی پیشگوئیوں کے مطابق آج سے ۸۵ سال قبل بلند ہوئی تھی ، اس کی گونج آج دنیا کے کونے کونے میں سنی جا رہی ہے اور دنیا بھر سے سعید روحیں اس پر لبیک کہتے ہوئے تو حید کی طرف کچھی چلی آرہی ہیں۔اس انقلاب کے متعلق ایک خاص بات یاد دلاتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق یہ انقلاب نرمی ، دعاؤں اور اخلاق کے ذریعہ رونما ہوا ہے اور آئندہ بھی اسی طرح اس میں وسعت پیدا ہوگی۔اس لئے احباب جماعت کو چاہئے کہ وہ نرمی اور اخلاق کا مظاہرہ کرنے اور دعاؤں سے کام لینے میں کبھی بھی سست نہ ہوں۔یہ جلسہ دوروز کا تھا اور اس کے اختتامی خطاب میں حضور نے تفصیل سے ان فضلوں کا ذکر فرمایا جو مجلس نصرت جہاں کے اجراء کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے فرمائے اور تفصیلات بیان فرمائیں کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے احمدی ڈاکٹروں کی حقیر مساعی میں خارق عادت برکت ڈال دی۔جلسہ سالانہ کے