سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 47 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 47

47 کی جنت کو کس طرح پیدا کرنا ہے۔(۳) ۱۹۶۷ء کے سال کے دوران اس تحریک میں چندہ دینے والے بچوں کی تعداد بڑھ کر ۱۷۵۵۸ ہوگئی اور ان سے وصول ہونے والا چندہ بھی بڑھ کر ۱۷۵۳۱ روپے ہو گیا۔۱۹۶۸ء میں اس تحریک میں شامل ہونے والے بچوں کی تعداد گر کر ۹۵۵۳ رہی لیکن چندہ بڑھ کر ۷ ۷ ۱۹۳ روپے ہو گیا۔اس طرح احمدی بچوں اور بچیوں کو دین کی مالی خدمت کا ایک موقع ملا۔اس بابرکت تحریک سے جہاں ایک طرف پورے ملک میں پھیلی ہوئی جماعتوں میں معلمین بھجوانے کے لئے مالی وسائل میسر آئے وہاں دوسری طرف بچوں کو بھی چھوٹی عمر سے دین کی مالی خدمت کرنے کی عادت پڑنے لگی۔(۱) رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۶۶ ، ص ۲۳۲ تا ۷ ۲۳ (۲) الفضل ۱۲ اکتوبر ۱۹۶۶ ء ص ۴ (۳) الفضل ۱۸؍ جولائی ۱۹۶۷ ص ۲، ۳