سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 520 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 520

520 کریں گے۔ہم نے یہ سوال صاحبزادہ فاروق علی خان صاحب سے دریافت کیا کہ قومی اسمبلی کی کارروائی میں پیش کئے گئے بہت سے حوالہ جات غلط کیوں تھے۔اس پر انہوں نے کہا اصل میں تو Responsibility یکی بختیار کی تھی ناں۔جرح اس نے کرنی تھی۔سوال اس نے پوچھنا تھا۔اگر اس کو Proper Assisstance ملتی تو یہ نہ ہوتا۔‘ پھر اس پر انہوں نے یہ اضافہ کیا اور یحییٰ بختیار لیتا بھی نہیں تھا۔یہ بھی مصیبت ہے۔۔۔“ (۲) کارروائی کو خفیہ کیوں رکھا گیا ؟ اب یہ سوال رہ جاتا ہے کہ اگر اس وقت حالات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کر بھی لیا گیا تھا کہ اس کارروائی کو بند کمرے میں کیا جائے تو بعد میں اس کو منظر عام پر کیوں نہیں لایا گیا جبکہ اس فیصلہ کے بعد بھٹو صاحب نے یہ وعدہ بھی کیا تھا کہ کچھ عرصہ کے بعد اس کا رروائی کو منظر عام پر لایا جائے گا اور بہت سے ممبران قومی اسمبلی اس کو اپنے کارنامے کے طور پر بھی بیان کرتے رہے تو ان کو تو بھی خواہش ہونی چاہئے تھی کہ اس کارنامے کو دنیا کے سامنے لایا جائے۔لیکن نہ ایسا کیا گیا اور جماعت احمدیہ کے علاوہ کسی اور گروہ نے اس کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ بھی نہیں کیا۔جب ہم نے یہ سوال ڈاکٹر مبشر حسن صاحب سے کیا کہ پھر یہ کارروائی بعد میں شائع کیوں نہ کی گئی تو ان کا جواب یہ تھا۔ڈاکٹر مبشر حسن صاحب: (مسکراتے ہوئے ) اگر کرنی ہوتی تو خفیہ کیوں ہوتی۔سلطان : تو مطلب قوم کا حق تو ہے ناں کہ وہ جانے اندر کیا ہوا۔ڈاکٹر مبشرحسن صاحب : قوم کا کوئی حق نہیں۔قوم کا حق ہے غلامی میں رہنا اور حکم بجالا نا۔اس کا رروائی کو خفیہ کیوں رکھا گیا اس کے بارے میں ۱۹۸۵ء میں حضرت خلیفتہ المسیح الرابع نے فرمایا: ۱۹۷۴ میں حکومت نے اپنے فیصلے کے دوران جماعت کو موقع تو دیا اور چودہ دن قومی اسمبلی میں سوال و جواب ہوتے رہے۔جماعت نے اپنا موقف تحریری طور پر بھی پیش