سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 521 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 521

521 کیا لیکن ساتھ ہی چونکہ وہ بڑی ہوشیار اور چالاک حکومت تھی اس نے قومی اسمبلی کی کارروائی کے دوران ہی یہ محسوس کر لیا تھا کہ اگر یہ باتیں عام ہوگئیں اور سوال و جواب پر مشتمل اسمبلی کی کارروائی اور اس کی جملہ روئیداد دنیا کے سامنے پیش کر دی گئی تو حکومت کا مقصد حل نہیں ہو سکے گا بلکہ برعکس نتیجہ نکل سکتا ہے۔۔چنانچہ اس وقت کی حکومت نے اس خطرہ کی پیش بندی اس طرح کی کہ جماعت کو قانوناً اور حکماً پابند کیا گیا کہ قومی اسمبلی میں جو بھی کارروائی ہو رہی ہے اس کا کوئی نوٹ یا کوئی ریکارڈنگ اپنے پاس نہیں رکھیں گے اور یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ حکومت اس کارروائی کو دنیا 66 میں ظاہر نہیں ہونے دے گی۔“ (خطبات طاہر جلد ۴ ص۵۶) (۳) غیر متعلقہ سولات جیسا کہ ہم پہلے بیان کر چکے ہیں کہ راہبر کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ پوری قومی اسمبلی پر مشتمل ایک سپیشل کمیٹی سپیکر کی صدارت میں کارروائی شروع کرے گی اور یہ فیصلہ کرے گی کہ جو شخص آنحضرت کو آخری نبی نہیں مانتا اس کا اسلام میں Status کیا ہے؟ لیکن ساری کارروائی سے گزر جائیں اس موضوع پر سوالات ہوئے ہی نہیں۔اب اس بات کا کہ احمدیوں کی آبادی پاکستان میں کتنی ہے، پہلی جنگ عظیم کے اختتام پر قادیان میں چراغاں ہوا تھا کہ نہیں۔باؤنڈری کمیشن میں جماعت کا موقف کیا تھا، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بڑے صاحبزادے صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب نے بیعت کی تھی کہ نہیں۔اب ان جیسے سوالات کے زیر بحث موضوع سے کوئی تعلق بنتا ہی نہیں۔یہ تو پوچھا ہی نہیں گیا کہ جماعت احمدیہ کے ختم نبوت کے متعلق کیا عقائد ہیں۔یا اگر کوئی شخص آنحضرت صلى الله کے بعد امتی نبی کی آمد کا قائل ہے تو کیا اس بنا پر اس شخص کو غیر مسلم کہا جا سکتا ہے کہ نہیں ؟ ساری کارروائی غیر متعلقہ سوالات اور غلط حوالوں کے گردگھومتی رہی تھی۔آخر یہ سوال تو لازماًاُ ٹھتا ہے کہ اصل موضوع سے گریز کیوں کیا گیا؟ اس کی بظاہر وجہ تو یہ نظر آتی ہے کہ جب جماعت احمدیہ کے محضر نامے کو دیکھا گیا اور مولوی حضرات کے پیش کردہ موقف بھی پڑھے گئے تو فیصلہ یہی کیا گیا کہ اصل موضوع کو نہ چھیڑنے میں ہی ہماری عافیت ہے اور تو کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی۔چنانچہ اتنے