سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 506 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 506

506 The Indian Muslims, A documentary Record 1900-1947 Vol 5, Compiled by Shan Muhammad, published by Menakshi Prakashan New Dehli p145,149 اور پھرستمبر ۱۹۱۸ء میں راجہ صاحب محمود آباد کی صدارت میں مسلم لیگ کا ایک اجلاس بمبئی میں منعقد ہوا۔اور ریکارڈ سے یہ بات ظاہر ہے کہ اس اجلاس میں بھی قائد اعظم محمد علی جناح موجود تھے۔اس اجلاس میں پہلی قرار داد جو متفقہ طور پر منظور کی گئی وہ سیتھی۔The All India Muslim League tenders its most loyal homage to his majesty The King Emperor and assures the Government of the steadfast and continued loyalty of the Muslim community of India throughout the present crisis۔آل انڈیا مسلم لیگ شاہ معظم کی خدمت میں نہایت وفادارانہ تعظیم پیش کرتی ہے۔اور حکومت کو اس بات کا یقین دلاتی ہے کہ ہندوستان کے مسلمان اس بحران میں ثابت قدمی کے ساتھ اپنی وفاداری جاری رکھیں گے۔The Indian Muslims, A documentary Record 1900-1947 Vol 5, Compiled by Shan Muhammad, published by Menakshi Prakashan New Dehli p184,189 ان اجلاسات میں حکومت کے کئی فیصلوں سے اظہار اختلاف بھی کیا گیا اور حکومت کے بعض فیصلوں پر تنقید بھی کی گئی لیکن مذکورہ بالا قراردادوں سے یہ بات صاف ظاہر ہے کہ اس جنگ عظیم کے دوران مسلم لیگ کی یہ پالیسی ہرگز نہیں تھی کہ مسلمانوں میں بغاوت کے خیالات پیدا کئے جائیں یا کسی بھی رنگ میں جنگ کے معاملے میں انگریز حکومت سے عدم تعاون کیا جائے۔مندرجات بہت واضح ہیں کسی تشریح کی ضرورت نہیں ہے۔اس وقت قوم کے قائدین نے قوم کے مفادات میں اسی راہ کو سب سے زیادہ مناسب سمجھا تھا۔اور تاریخ گواہ ہے کہ یہ قائد اعظم جیسے دور اندیش سیاستدانوں کی ذہانت تھی کہ انہوں نے مسلمانوں کو ایک پر امن بالغ نظر اور حقیقت پسندانہ روش پر چلایا۔اور کسی قسم کے فتنہ فساد میں ڈال کر ان کو ابتلاؤں میں مبتلا نہیں کیا۔