سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 505 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 505

505 بڑے جلسے ہوئے اور مسلمانوں سمیت اہل پنجاب نے ایک طرف تو اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ تر کی جنگ میں شامل ہو گیا ہے اور دوسری طرف انگریز حکومت کو اپنی وفاداری کا یقین دلایا۔اس کے علاوہ حکومت کی جنگی مہمات کے لئے کثیر قرضہ بھی جمع کیا گیا۔یہ قرضہ دینے والوں میں اہم شخصیات کے علاوہ عام لوگ بھی شامل تھے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ جب جنگ اپنے آخری سال میں داخل ہو چکی تھی تو کلکتہ میں آل انڈیا مسلم لیگ کا اجلاس ۳۰؍ دسمبر ۱۹۱۷ ء سے لے کر یکم جنوری ۱۹۱۸ ء تک منعقد ہوا۔اس اجلاس میں جو پہلی قرار داد منظور کی گئی وہ بیتھی: The All India Muslim League notes with deep satisfaction the steadfast loyalty of the the Muslim community to the British Crown during the present crisis through which the Empire is passing, and it assures the Government that it may continue to rely upon the loyal support of the Mussalmans and prays that this assurance may be conveyed to H۔M۔the King Emperor۔یعنی آل انڈیا مسلم لیگ اس بات پر اظہار اطمینان کرتی ہے کہ مسلمان اس بحران کے دوران جس میں سے ایمپائر گزر رہی ہے ثابت قدمی کے ساتھ تاج برطانیہ کے وفادار رہے ہیں۔اور وہ گورنمنٹ کو اس بات کا یقین دلاتی ہے کہ وہ مسلمانوں کی وفادارانہ حمایت پر انحصار جاری رکھ سکتی ہے۔اور اس بات کی درخواست کرتی ہے کہ یہ یقین دہانی شاہ معظم تک پہنچادی جائے۔اور ریکارڈ سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ جب یہ قرار داد منظور کی گئی تو دیگر عمائدین مسلم لیگ کے علاوہ قائد اعظم محمد علی جناح بھی بمبئی مسلم لیگ کے نمائندے کی حیثیت سے اجلاس میں موجود تھے۔