سلسلہ احمدیہ — Page 389
389 کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارا کلمہ اگر دوسرا تھا تو ہر جگہ پر دوسرا ہونا چاہئے تھا، یہ یمکن نہیں تھا کہ ہمارا کلمہ دوسرا تھا اور یہ صرف ایک جگہ پر لکھا ہے، باقی مقامات پر وہ کلمہ تحریرلکھا ہے جس پر ہمارا ایمان نہیں تھا۔یہ الزام ہی بچگانہ تھا اور اٹارنی جنرل صاحب خود بھی اس سوال کو کر کے ایک مخمصے میں پھنس گئے تھے۔آغاز میں ہی انہوں نے کچھ بے یقینی سے کہا کہ یہ Impression پڑتا ہے کہ احمد رسول اللہ لکھا ہے۔May be it is محمد رسول اللہ۔کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ کیا کہہ رہے تھے انہیں تو خود یقین نہیں تھا کہ یہ الزام معقول بھی ہے کہ نہیں۔حضور نے فرمایا کہ ہماری سینکڑوں مساجد دنیا کے مختلف ممالک میں ہیں ان میں سے صرف ایک مسجد کو منتخب کر کے شور مچایا گیا ہے کہ ان کا کلمہ مختلف ہے۔اٹارنی جنرل صاحب کبھی یہ کہتے تھے کہ مجھے یہ احمد رسول اللہ لکھا ہوا معلوم ہوتا ہے اور کبھی یہ کہتے کہ ” نہیں نہیں میں کہہ رہا ہوں محمد ﷺ کو اس طریقہ سے۔۔”میم کو نیچے سے اٹھایا گیا ہے ، میم موٹا ہے، پھر ہو سکتا ہے محمد ے ہو۔اس مرحلہ پر حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے فرمایا کہ اس لفظ کی دوسری میم پر تشدید نظر آرہی ہے ، احمد کے اوپر تشدید کہاں ہوتی ہے۔اب بیچارے اٹارنی جنرل صاحب کسی کے کہنے پر یہ نا معقول سوال تو اُٹھا چکے تھے لیکن اب اس تشدید کا کیا کرتے جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا تھا کہ یہ حمد لکھا ہوا ہے احمد ہو ہی نہیں سکتا۔انہوں نے عاجز آ کر کہا میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ یہ Verify کر دیں کہ یہ صرف لا اله الا الله محمد رسول اللہ لکھا ہے۔اس پر حضور نے ارشاد فرمایا کہ ” ہے ہی یہی ، ہم نے ہوش بھی نہ سنبھالا تھا کہ سے ہمیں سکھایا گیا ، آج اعتراض ہو گیا عجیب بات ہے۔اس مثال سے یہ بخوبی ظاہر ہوتا ہے کہ قومی اسمبلی میں جو سوالات اُٹھائے جا رہے تھے وہ عقل سلیم سے عاری تھے ورنہ یہ تشدید اس وقت بھی موجود تھی جب کہ یہ نامعقول سوال اُٹھانے کی تیاری کی جارہی تھی۔اس کے بعد پھر انہی پرانے سوالات پر بات شروع ہوئی کہ احمدیوں نے خود اپنے آپ کو باقی مسلمانوں سے علیحدہ کیا کہ نہیں یا پھر قومی اسمبلی کو ایسا فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ نہیں۔جب بات آگے چلتی اور سوالات کی حقیقت کو ظاہر کرنے کے لیے سوالات کیے جاتے تو ان کا سقم خود ہی ظاہر ہو جاتا۔اب اٹارنی جنرل صاحب نے رابطہ عالم اسلامی کی قرارداد کو دلیل کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی۔اس سے پہلے وہ اس بات پر زور دے رہے تھے کہ احمدیوں نے خود اپنے آپ کو باقی مسلمانوں نے