سلسلہ احمدیہ — Page 242
242 اسی طرح دنیا بھر کے ممالک سے احمدی طلباء کا مرکز سلسلہ میں تعلیم کے لئے آنا بہت ضروری ہے۔اور اس کے انتظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔اسی طرح یہ تجویز کیا گیا کہ دوسرے ممالک میں اثر رکھنے والے احباب یہ کوشش کر سکتے ہیں کہ مختلف موضوعات پر لیکچر دینے کے لئے پاکستان کے مختلف بزرگ احمدیوں کو مدعو کیا جائے۔اور صحافت سے تعلق رکھنے والے مختلف پاکستانی احباب باہر کے پریس سے تعلق استوار کرنے کے لئے ایک خاص پروگرام کے تحت دورے کریں۔اس کے علاوہ سٹینڈنگ کمیٹی نے اس عظیم منصوبہ کی مختلف تفصیلات کے متعلق منصوبہ بندی کی اور بار بار اجلاسات کر کے تجاویز مرتب کیں اور ان تجاویز پر حضور سے راہنمائی حاصل کی۔(۱) لفضل ۱۶ جنوری ۱۹۵۸ء (۲) تفسیر کبیر جلد ۸ ص ۵۲۸ (۳) حیات ناصر مصنفہ محمود مجیب اصغرص ۵۵۶-۵۵۷ (۴) حیات ناصر مصنفہ محمود مجیب اصغرص ۵۵۸-۵۵۹ (۵) حیات ناصر مصنف محمود مجیب اصغرص ۵۵۸ تا ۵۶۷ (۶) حیات ناصر مصنفہ محمود مجیب اصغرص ۵۶۷