سلسلہ احمدیہ — Page 240
240 لٹریچر بھی مہیا ہونا چاہئے۔اردو ، فارسی اور عربی تفسیر کے بارے میں یہ تجویز پیش کی گئی کہ اس کام کو فوری طور پر شروع کیا جائے۔اور ان کے لئے مرکزی نمونہ تفسیر کا وہ ہے جو کہ انگریزی میں شائع ہو چکا ہے۔جماعت کے پریسوں کے قیام کے بارے میں یہ تجویز پیش کی گئی کہ انڈونیشیا، نجی، بنگلہ دیش، ماریشس ، تنزانیہ ، غانا ، نائیجیریا ، ڈنمارک، جرمنی، کینیڈا میں ایک ایک اور بھارت میں دو چھوٹے پریس قائم کئے جائیں اور انگلستان، پاکستان ، امریکہ اور سیرالیون میں بڑے پریس قائم کئے جائیں۔جوبلی منصوبہ کا ایک اہم حصہ یکصد زبانوں میں بنیادی لٹریچر کی اشاعت تھا۔سٹینڈنگ کمیٹی نے اس بابت فیصلہ کیا کہ پہلے ۲۵ زبانوں میں بنیادی لٹریچر کی اشاعت کی جائے اور اس مقصد کے لئے چینی ، روسی، سپینش ، اٹالین، پرتگالی، یونانی ، سویڈش، نارویجین ، یوگوسلاویا کی زبان ، ترکی، ویتنامی، فیلیپینو ، ہندی، مالا باری، گجراتی، تامل، تلینگو ، سینهالیز ، ہندی، مالا باری، گجراتی، فارسی ،سندھی، پشتو، بنگالی عربی ، ہاؤسا اور سواحیلی زبانوں کا انتخاب کیا گیا۔اور یہ تجویز دی گئی کہ پہلے یہ لٹریچر اردو میں تیار کیا جائے گا پھر اس کا ترجمہ مختلف زبانوں میں کیا جائے گا۔جماعت کی عالمی تبلیغی مہم کے لئے اس بات کی ضرورت تھی کہ مختلف زبانوں کے ماہرین تیار کئے جائیں۔سٹینڈنگ کمیٹی نے سفارش کی کہ ہر زبان میں دو دو ماہرین تیار کئے جائیں۔حضور کے ارشاد کے ماتحت مختلف ممالک کے لئے ایک مرکز قائم کرنے کے لئے مختلف ممالک کے گروہ تشکیل دیئے گئے۔مغربی افریقہ کے ممالک کو تین گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ایک تو وہ ممالک جہاں پر انگریزی بولی جاتی ہے اور ان میں سے زیادہ تر ممالک برطانیہ کے زیر تسلط رہے تھے۔ان میں نائیجیریا، غانا ،سیرالیون ، گیمبیا اور کیمرون شامل تھے اور ان کے مرکزی مشن کے قیام کے لئے نائیجیریا کا نام تجویز کیا گیا۔دوسرا گروہ وہ تھا جہاں فرانسیسی بولی جاتی تھی اور یہ ممالک فرانس کے زیر تسلط رہے تھے۔ان میں اپروولٹا، گنی ، آئیوری کوسٹ ، سینیگال، ڈھومی اور ٹوگو شامل تھے۔اس گروہ میں آئیوری کوسٹ میں مرکز بنانے کی تجویز دی گئی۔اور مغربی افریقہ کے ممالک کا تیسرا گروہ ان ممالک پر مشتمل تھا جو کہ عرب معاشرے کے زیر اثر تھا۔ان ممالک میں چاڈ ، مالی ، ماریطانیہ اور نائیجر