سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 239 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 239

239 سوالنامہ ترتیب دے گی جسے حضور کی منظوری کے بعد تجاویز حاصل کرنے کے لئے مختلف جماعتوں اور تجربہ کا ر ا حباب کو بھجوایا جائے گا۔مجلس مشاورت میں مختلف احباب کے مشورے سننے کے بعد حضرت خلیفہ المسح الثالث نے فرمایا۔ر پورٹ اچھی ہے۔اس کے اوپر رائے لینے کی ضرورت نہیں۔کیونکہ اس کے بعض پہلو مزید وضاحت طلب ہیں۔بعض پہلو ایسے ہیں جن کے متعلق مجھے مزید ہدایتیں دینی ہیں۔وہ انشاء اللہ میں دیکھ لوں گا۔“ حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی راہنمائی میں اس سٹینڈنگ کمیٹی کی مختلف سب کمیٹیوں نے کام شروع کیا۔اس عظیم منصوبہ کا ایک اہم حصہ قرآن کریم کے تراجم کرانے کا کام بھی تھا۔سب سے پہلے تو وکالت تبشیر کے ساتھ مل کر یہ جائزہ لیا کہ اب تک جماعت احمدیہ نے کن کن زبانوں میں قرآنِ کریم کے تراجم کا کام مکمل کر لیا ہے یا اس وقت زیر تکمیل ہے۔چنانچہ اس وقت تک صورت حال یہ تھی۔1) انڈونیشین میں ترجمہ قرآن اور حواشی کا کام مکمل ہو چکا تھا۔پہلے دس پاروں پر مشتمل پہلی جلد شائع ہو چکی تھی اور دوسری اور تیسری جلد کی طباعت بھی شروع تھی۔۲) سواحیلی زبان میں ترجمہ کا دوسرا ایڈیشن انٹروڈکشن کے ساتھ شائع ہورہاتھا۔یوگینڈا کی ایک اہم زبان لوگینڈا میں ترجمہ اور نظر ثانی کا کام مکمل ہو چکا تھا اور مسودہ پریس میں طباعت کے لئے بھیجا جا چکا تھا۔۴) فرانسیسی زبان میں ترجمہ مع انٹروڈکشن مکمل تھا اور طباعت کے لئے آرڈر دے دیا گیا تھا۔۵) ڈینش زبان میں ترجمہ مع انٹروڈیکشن شائع ہو چکا تھا۔) جرمن زبان میں ترجمہ کے دوایڈیشن شائع ہو چکے تھے اور تیسرا ایڈیشن شائع ہو رہا تھا۔ے ان کے علاوہ روسی ، اٹالین اور سپینش میں تراجم ہو چکے تھے لیکن ان کی ابھی نظر ثانی نہیں ہوئی تھی۔سب کمیٹی نے سفارش کی کہ ان زبانوں کے علاوہ چینی ، فارسی۔ترکی ، یونانی ، پرتگالی ، ھاؤسا، ہندی ، بنگالی، پشتو ، تامل، تلینگو ، گجراتی اور سندھی زبانوں میں فوری طور پر ترجمہ ہونا چاہیئے اور بنیادی