سلسلہ احمدیہ — Page 238
238 م) کمیٹی نے مرکز میں ۵ لاکھ افراد کے لئے ایک سٹیڈیم کی تعمیر کی سفارش پیش کی اور تجویز دی کہ مستورات کے لئے ایک علیحدہ سٹیڈیم کی تعمیر کی جائے۔) یہ تجویز دی گئی کہ مختلف ممالک میں بین الاقوامی سطح پر تبلیغی خط و کتابت کی جائے اور یہ کام ذیلی تنظیموں کے سپرد کیا جائے۔اس پر حضور نے ارشاد فرمایا کہ سوچ کر فیصلہ کروں گا۔سٹینڈنگ کمیٹی نے صد سالہ جوبلی منانے کے پروگرام، دنیا کے مختلف ممالک میں مراکز کے قیام ، اور مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم اور تفسیر کے لئے تین سب کمیٹیوں کے قیام کی تجویز دی۔یہ تجویز پیش کی کہ انتظامی امور کے لئے ایک دفتر قائم کیا جائے اور چندوں کی وصولی کے لئے دوسرا دفتر قائم کیا جائے۔اس پر حضور نے ارشاد فرمایا ”ہر دو کے لئے ایک ہی دفتر ہوگا۔“ یه سفارش پیش کی گئی کہ اندرونِ پاکستان اور بیرونِ پاکستان ہر جماعت میں ایک سیکر یٹری صد سالہ جوبلی فنڈ مقرر کیا جائے۔اس پر حضور نے ارشاد فرمایا ” حسب ضرورت مجھ سے ہدایت لی جائے ۹) سٹینڈنگ کمیٹی نے نے تجویز پیش کی کہ فنڈ کی رقوم کی سرمایہ کاری اور حفاظت اور مالی امور کے بارے میں چار مجوزہ احباب سے مشورہ لیا جائے۔۱۰) سٹینڈنگ کمیٹی نے تجویز پیش کی کہ یہ نہایت ضروری ہے کہ دنیا کے تمام ممالک میں غلبہ اسلام کے لئے بیعتوں کے ٹارگٹ مقرر کئے جائیں۔تا جوبلی کے وقت دنیا کا کوئی ملک احمدیت سے خالی نہ ہو اور کم از کم چند ممالک میں اسلام کا مکمل غلبہ ہو چکا ہو۔جن ممالک میں اسوقت جماعت قائم نہیں ہے ان کے متعلق تبلیغی کوششوں کی ترجیحی ترتیب قائم کی جائے۔بیعتوں کے ٹارگٹس کی تعیین میں حضرت مصلح موعود کی اس تاکیدی ہدایت کو ملحوظ نظر رکھا جائے کہ ہر بالغ احمدی سال میں کم از کم ایک اور شخص کو احمدی بنائے۔کمیٹی اس عزم کا اظہار کرتی ہے ان مقاصد کو لوظ نظر رکھتے ہوئے تفصیلی منصوبہ تیار کیا جائے کہ کن کن اقدامات اور ذرئع کو اختیار کرنے سے یہ مقاصد حاصل ہو سکتے ہیں۔۱۱) یہ طے پایا کہ سٹینڈ نگ کمیٹی پندرہ روزہ اجلاس کرے گی ۱۲) حضور کے بیان فرمودہ اغراض منصوبہ بندی کو مد نظر رکھتے ہوئے سٹینڈنگ کمیٹی ایک