سلسلہ احمدیہ — Page 236
236 اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں کو جذب کرتی ہے۔کیا تیل کے چشموں سے حاصل کی ہوئی دولت ایک مومن ایثار پیشہ کے دل کے چشمہ سے نکلی ہوئی دولت کا کبھی مقابلہ کر سکتی ہے؟ جب سے آدم پیدا ہوئے اس وقت سے لے کر قیامت تک ایسا کبھی نہیں ہوگا۔یہ کبھی نہیں ہوسکتا کیونکہ خدا تعالیٰ کا یہی منشاء ہر مذہب کے ماننے والوں کے سامنے رکھا گیا تھا جب وہ مذہب دنیا میں آئے اس لئے فکر کی کوئی بات نہیں۔۔۔۔۔۔آج اتنا انقلاب اور اتنی بڑی تبدیلی آگئی ہے کہ یہ سمجھا جانے لگا ہے کہ جب تک سب لوگ جمع نہ ہوں، جب تک اہل قرآن جو صرف ظاہری اسلام پر کار بند ہیں وہ اور اہلِ کتاب جو دشمنانِ اسلام ہیں اور اہلِ الحاد جو مذہب کے بھی شدید مخالف ہیں یہ تین زبردست طاقتیں اکٹھی نہیں ہوں گی احمدیت کو مٹایا نہیں جاسکتا۔کتنا بڑا انقلاب بپا ہو گیا ہے خدا کے فضل سے۔اس مقابلہ میں ہماری کوششیں تو ہیں ہی نہیں۔۔۔۔۔۔الحاد کے متعلق جو میں نے کہا ہے میں اس کی بھی مثال بتا دیتا ہوں۔ہمیں یہ علم ہوا ہے کہ روس نے جو کہ مذہب کا دشمن ہے اس نے ڈنمارک کے غیر احمد یوں میں سے ایک گروہ کو کہا کہ تم احمدیوں کے مقابلہ میں ان کی مخالفت کرنے کے لئے اپنی ایک مسجد اور مشن ہاؤس بناؤ اور سارے پیسے ہم دیں گے۔تم تو مذہب کے ہی دشمن ہو۔تم مسلمانوں کی مسجد اور مشن ہاؤس بنانے کے لئے کس طرح تیار ہو گئے۔“ حضور نے فرمایا کہ اس منصوبہ پر غور کرنے کے لیے مجلس مشاورت میں بڑی سب کمیٹی کی بجائے بارہ دوستوں پر مشتمل سب کمیٹی بنائی جائے جو دوسری سب کمیٹیوں کی طرح اس منصوبے پر غور کرے اور اپنی رپورٹ مجلس مشاروت میں پیش کرے۔(۹) 66 حضور کے اس خطاب سے یہ صاف ظاہر تھا کہ ایک بار پھر جماعت کی ترقی پر طیش کھا کر جماعت کے مخالفین جماعت کے خلاف ایک سازش تیار کر رہے ہیں اور اس مرتبہ یہ سازش بہت بڑے پیمانے پر تیار کی جارہی ہے اور مختلف ممالک مختلف وجوہات کی بنا پر اس منصوبہ کی اعانت کریں گے۔اور عرب ممالک میں تیل سے ملنے والی دولت کو جماعت احمدیہ کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔ہم اپنے وقت پر اس بات کا جائزہ پیش کریں گے کس طرح وقت کے ساتھ یہ تمام باتیں حرف بحرف درست