سلسلہ احمدیہ — Page 235
235 کچھ لکھو گے اگر شرارت سے لکھو گے تو تم ذمہ دار ہو گے اگر نا سمجھی سے لکھو گے تو تم ذمہ دار ہو گے لیکن یہ اعتراض تم پر نہیں آئے گا کہ تبادلہ خیال نہیں کیا بات سمجھنے کی کوشش نہیں کی اور یوں ہی بات منسوب کر دی۔مثلاً ان میں سے کسی نے لکھ دیا ( یہاں بھی اعتراض کرتے ہیں) کہ یہ انگریز کا لگایا ہوا پودا ہے۔یہ اعتراض اصل میں اہلِ حدیث نے شروع کیا تھا اور اس کی ایک وجہ تھی وہ یہ کہ عرب اور مکہ و مدینہ کا یہ دنیوی حاکم یعنی سعودی خاندان وہ خاندان ہے کہ جو انگریز کا لگایا ہوا پودا ہے۔انگریزوں نے ان کی خاطر جنگ کی انہوں نے خلافت ترکیہ کو مٹانے کے لئے ان کو خلافت ترکیہ کے خلاف کھڑا کیا۔ان سے جنگیں لڑیں ان کو شکستیں دیں اور پھر ان کو یہاں اختیار ملا۔اس واسطے اہل حدیث کے دماغ میں ہمیشہ یک کھلبلی رہتی ہے کہ ہم پر یہ اعتراض ہو جائے گا کہ تم انگریز کا لگایا ہوا پودا ہو اس لئے وہ ہم پر اعتراض کر دیتے ہیں۔۔۔۔میں اس وقت مخالفت کی بات کر رہا ہوں۔اب ہماری مخالفت بین الاقوامی اتحاد کی شکل میں ہمارے سامنے آئی ہے اور افق اسلام پر جو حالات جنگ احزاب کے موقع پر ابھرے تھے کہ اہل کتاب اور مشرکین نے گٹھ جوڑ کر کے مدینہ پر حملہ کیا تھا اور اسلام کو مٹانے کی کوشش کی تھی۔اسلام کی اس نشاۃ ثانیہ پھر وہی حالات پیدا ہو گئے ہیں۔چنانچہ ظاہری علوم رکھنے والے اہل قرآن اور اسلام کے دشمن اہل کتاب اور انسانیت اور مذہب کے دشمن اہلِ الحاد یہ تینوں طاقتیں اکٹھی ہو کر نشاۃ ثانیہ کو مغلوب کرنے کے لئے افق اسلام پر ابھری ہیں۔جو وعدہ اس وقت مسلمانوں کو دیا گیا تھا میں سمجھتا ہوں انہی آیتوں میں ہمارے لئے بھی وعدہ ہے کہ سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ ( القمر : ۴۶) تم جمع تو ہو گئے ہو تم مختلف متضاد طاقتیں ہو جو اسلام کو مغلوب کرنے کے لئے اکٹھی ہو کر سامنے آگئی ہولیکن سَيُهْزَهُ الْجَمْعُ تمہارا اتحاد تمہیں کامیابی کی طرف نہیں لے جائے گا بلکہ تم پیٹھ پھیر کر بھاگ جاؤ گے اور نا کام ہو گے انشاء اللہ تعالیٰ۔اس لئے کہ زمین کے سینہ سے پٹرول کی شکل میں جو دولت باہر نکلی ہے اور ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہو وہ اس دولت کا مقابلہ نہیں کر سکتی جو ایک مسلمان مخلص دل کے قربانی اور ایثار کے سرچشمہ سے نکلتی ہے اور جو