سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 233 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 233

233 د نیوی معاملات میں نیشلسٹ بنے رہو جب تک کہ دنیا تمہیں اس کی اجازت دے۔ان کے ملکوں پر دباؤ پڑ رہے ہیں لیکن جہاں تک مذہب کا سوال ہے اور احمدیت کا سوال ہے اور مرکزیت کا سوال ہے اور خلافت کا سوال ہے تمہیں بہر حال اپنے اندر بین الاقوامی ذہنیت پیدا کرنی پڑے گی ورنہ تم ترقی نہیں کر سکتے۔غرض یہ ایک بڑا اہم سوال ہے اور ہماری جماعت کو اس کے متعلق غور کر کے ان Barriers اور ان روکوں کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ جماعت ایک برادری بن جائے اور مہدی معہود کا جو امت واحدہ بنانے کا منصب ہے اس کے راستہ میں یہ چیز روک نہ بنے۔‘(۹) جماعت احمدیہ کے خلاف تیار ہونے والی ایک بین الاقوامی سازش پھر حضور نے مجوزہ ریڈیو کلب قلمی دوستی کے منصوبے اور جماعت کے اپنے ریڈ یوٹیشن کے منصوبے کی تفصیلات بیان فرما ئیں۔جب بھی الہی جماعت ترقی کی طرف قدم بڑھاتی ہے اور دین کی خدمت کے لئے نئے منصوبے بناتی ہے تو یہ امر مخالفانہ قوتوں کو غصہ دلانے کا باعث بنتی ہے اور پہلے بھی زیادہ زہریلا وار کرنے کی سازش تیار کرتے ہیں۔اب جماعت ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی تھی تو اس کے ساتھ یہ اطلاعات موصول ہورہی تھیں کہ جماعت کے مخالفین بھی ایک منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔حضور نے اس کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: اس کے علاوہ ایک اور چیز ہے جو منصوبے کے اندر آپ ہی گھس رہی ہے۔اس وقت تک ہماری مخالفت ملکی مخالفت تھی یا مقامی مخالفت تھی۔یعنی کہیں تو یہ تھا کہ مثلاً ہندوستان میں ایک صوبے میں بڑی مخالفت ہے تو دوسرے میں نہیں ہے۔دیوبند کا جو علاقہ ہے اس کے ارد گرد کے گاؤں میں زیادہ مخالفت ہے اور دوسو میل پرے ہٹ جاؤ تو اتنی مخالفت نہیں۔یا مثلاً مصر میں مخالفت ہے تو سعودی عرب میں نہیں۔سعودی عرب میں ہے تو کویت میں نہیں یا شام میں نہیں۔ان ملکوں میں ہے تو یورپ میں نہیں۔یورپ میں ہے تو افریقہ کے براعظم میں نہیں یا اس کے مختلف علاقوں میں نہیں۔مخالفت پھیلی ہوئی تھی۔کہیں ہے