سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 215 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 215

215 ہے کہ ہم حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے کما حقہ تدبیر کریں۔بیداری اور چوکسی ، اتحاد اور اتفاق کا ایسا شاندار مظاہرہ کریں کہ ہمارے مخالفین کو ہمارے خلاف کچھ کہنے یا کرنے کی جرات نہ ہو۔‘ (۳) حضور نے دوسرے منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: دوسرا منصوبہ بھی نہایت ہی خبیثا نہ منصوبہ ہے۔اس کے متعلق بھی دیر سے خبریں مل رہی تھیں۔جن لوگوں نے اس قسم کا منصوبہ بنایا ہے انہوں نے دراصل احباب جماعت کو پہچانا نہیں کہ وہ کس مٹی کے بنے ہوئے ہیں۔اس منصوبہ کے دو حصے ہیں۔ایک یہ ہے کہ دنیوی عزت و وجاہت یا شان و شوکت یا مال وزر کے بل بوتے پر وہ احباب جماعت کے سروں کو اپنے سامنے جھکا دیں۔وہ بزعم خود جماعت کو اتنا تنگ کریں کہ دوست ان کے سامنے جھکنے پر مجبور ہو جا ئیں۔ایسے لوگ جو اس قسم کے منصوبے بناتے ہیں کتنے نالائق اور بیوقوف ہیں۔وہ سمجھتے نہیں کہ ہم تو صرف ایک آستانہ پر جھکتے ہیں۔وہ دیکھتے نہیں کہ ایک ہی در ہے جس پر ہمارا سر جھکتا ہے اور وہ خدا تعالیٰ کا در ہے۔۔۔۔۔یہ اپنے آپ کو کیا سمجھتے ہیں۔جماعت احمدیہ اور اس کے افراد انہیں کیا وقعت دیتے ہیں۔سیاسی پارٹیوں کے نام پر باہر سے پیسے کھا کر وہ ہم پر رعب جماتے ہیں کہ وہ یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے۔(۴) حضور نے مخالفین کے تیسرے منصوبے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے فرمایا: تیسرا منصوبہ ربوہ میں منافقین کے ذریعہ ایک متوازی جماعت قائم کرنے سے متعلق ہے۔خدا تعالیٰ نے ایسا تصرف فرمایا کہ مجھ تک ان کی بات پہنچ گئی۔ہمارے مخالفین کچھ منافقوں کو ساتھ ملا کر ربوہ میں ہی ان کا مرکز بنا کر ایک متوازی جماعت قائم کر کے جماعت احمدیہ کو دو حصوں میں بانٹ دینا چاہتے ہیں تا کہ اس طرح جماعت احمدیہ کی طاقت ٹوٹ جائے مگر وہ اس بات کو سمجھتے نہیں کہ منافق کا سر تو اس لئے بچا ہوا ہے کہ خدا کہتا ہے کہ نہیں! میں اس کو سزا دوں گا۔تمہاری سزا سے زیادہ سخت سزا دوں گا۔تم خدا کے مقابلہ پر منافق کی بھلا کیا حفاظت کرسکو گے۔منافقت آج کا روگ نہیں یہ تو بہت پرانا روگ ہے۔جماعت احمد یہ بڑے بڑے مشکل