سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 216 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 216

216 مراحل سے گزری ہے اور ہر مرحلے پر بڑے بڑے منافقوں سے اس کا پالا پڑا ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت کی ابتداء میں جماعت احمدیہ کو منافقوں کے سب سے بڑے فتنہ کا مقابلہ کرنا پڑا۔وہ ایک ایسا فتنہ تھا کہ اس کے بعد کے فتنے اس کا عشر عشیر بھی نہیں تھے۔اس وقت منافقین نے یہ اعلان کیا تھا کہ جماعت کا ۹۵ فیصد حصہ ان کے ساتھ ہے اور صرف ۵ فیصد خلافت سے وابستہ ہے۔جماعت کے اندر نفاق کا اس سے بڑا منصوبہ اور کون سا ہوگا۔مگر جماعت احمدیہ نے اپنے اولوالعزم امام کی راہنمائی میں اپنی تاریخ کے اس سب سے بڑے فتنے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور منافقین کو اپنے اندر سے اس طرح نکال باہر کیا جس طرح دودھ میں اگر مکھی پڑ جائے تو لوگ اس کو نکال کر باہر پھینک دیتے ہیں۔چنانچہ جب کبھی ایسے حالات پیدا ہوئے جماعت نے نفاق کے گند کو باہر نکال پھینک دیا اور ہم نے اپنے آپ کو مسل مصفی کی طرح پاک وصاف پایا۔پس اگر اب بھی لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ منافقوں کو شہ دے کر یا ان کو چند لاکھ روپے دے کر ، جماعت احمدیہ کے مقابلہ میں ایک نئی تنظیم کھڑی کر کے اور ان کو بعض عمارتوں پر قبضہ دلا کر جماعت احمدیہ کو ناکام بنادیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔عمارتیں کیا چیز ہوتی ہیں۔پتھر کے بنے ہوئے مکانوں کی حیثیت کیا ہے ان سے بڑھ کر خوبصورت اور پختہ مکانوں کو تو ہم تقسیم ملک کے وقت قادیان میں چھوڑ آئے ہوئے تھے۔(۵) حضور نے اس ہنگامی مجلس مشاورت میں مخالفین کے یہ تین منصوبے بیان کرنے کے بعد فرمایا: غرض مخالفین اور معاندین نے ان دنوں ہمارے خلاف جو منصوبے بنائے ہیں ان کے متعلق میں نے احباب کو مختصر بتا دیا ہے تا کہ وہ باخبر رہیں اور حسنِ عمل پر زور دیں۔تاہم اپنے اعمالِ صالح پر فخر بھی نہیں کرنا چاہئے کیونکہ جو ظاہر میں عملِ صالح سمجھا جاتا ہے انسانی آنکھ بعض دفعہ اس کے اندر کے کیڑے کو نہیں دیکھ سکتی۔چنانچہ ایسا عمل انجام کار رد کر دیا جاتا ہے۔وہ عند اللہ قبول نہیں ہوتا۔ہمیں تو صرف ایک چیز کا پتہ ہے اور وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں بتانے کے لائق ہے۔آپ فرماتے ہیں۔