سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 185 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 185

185 پھر حضور نے ارشاد فرمایا ربوہ میں جو Open Spaces موجود ہیں انہیں دیکھ کر شرم آتی ہے۔وہ جگہیں آبادی کا حصہ معلوم نہیں ہوتیں اور یہ بڑی شرم کی بات ہے۔تمام Open Spaces کو کھیل کے میدان بننا چاہئے۔(۲) حضرت خلیفہ امسیح الثالث کے ارشاد کے تحت مجلس صحت کا قیام عمل میں آیا اور ورزش اور کھیلوں میں دلچسپی میں اضافہ ہونے لگا۔مکرم چوہدری بشیر احمد خان صاحب کو اس مجلس کا پہلا صدر مقرر کیا گیا۔حضور نے خود بہت سی ورزشوں کی طرف توجہ دلائی اور ہر عمر کے لوگوں نے اس تحریک میں بھر پور حصہ لیا۔جیسا کہ حضور نے توجہ دلائی تھی کہ سیر ایک بہت اچھی تفریح اور ورزش ہے۔مجلس صحت کے تحت سیر کے مقابلے منعقد کئے گئے اور اس میں شرکت کرنے والوں نے اپنے مشاہدات قلمبند بھی کئے۔اس پر حضور نے خدام الاحمدیہ کی ۱۹۷۳ء کی سالانہ تربیتی کلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ちゃ دو ” یہاں مجلس صحت کے زیر انتظام تین سیروں کے مقابلے ہو چکے ہیں اور مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ ہمارے جو اطفال ہیں ( پندرہ سے چھوٹی عمر کے بچے ) وہ اس میں بڑے شوق سے حصہ لیتے ہیں۔اور بعض کے تو مضمون بھی بڑے اچھے ہوتے ہیں۔گو آٹھویں جماعت والے طالب علم کی لکھائی ایسی ہی ہوگی جیسے آٹھویں جماعت کے طالب علم کی لکھائی ہونی چاہئے لیکن مشاہدہ والا حصہ بڑا پیارا ہوتا ہے۔(۳) اسی طرح حضور نے احباب جماعت کو سائیکلنگ کی طرف توجہ دلائی۔سائیکلنگ ایک اچھی ورزش بھی ہے اور عملی زندگی کے لئے نہایت کا رآمد بھی۔دوستوں نے بالخصوص نوجوانوں نے اس طرف بہت توجہ کی۔اور خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع کے موقع پر خدام دور دور کے شہروں سے حتی کہ ایک ہزار میل کے فاصلے سے بھی سائیکل سفر کر کے آتے اور خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں شامل ہوتے۔اور بہت سے نوجوانوں نے سائیکلنگ میں اتنی مہارت پیدا کی کہ وہ ملکی سطح پر مقابلوں میں شریک ہوئے اور کامیابی حاصل کی۔حضور نے ۱۹۷۳ء کے خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:۔انسانی جسم پر بنیادی طور پر دو قسم کے بوجھ پڑتے ہیں۔ایک وہ بوجھ ہے جو براہ راست