سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 136 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 136

136 امتیاز احمد صاحب کو بھجوایا گیا۔آپ ایک ماہر سرجن ہیں۔انہوں نے ۴ جون ۱۹۷۱ء کو یہاں پر کام شروع کیا لیکن کلینک کا باضابطہ افتتاح ۳ جولائی کو عمل میں آیا۔افتتاح کی تقریب میں ممبرانِ پارلیمنٹ اور پیرا ماؤنٹ چیف صاحبان اور دوسرے احباب کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس کا افتتاح ملک کے وزیر صحت سی پی فورے نے فرمایا۔ریڈیو اور اخبارات نے اس افتتاح کی خبر کو خاص اہمیت دی۔چار کمروں کے ایک گھر میں کلینک شروع کیا گیا تھا۔ایک کمرے میں آپریشن تھیٹر تھا، باقی دو کمرے بھی مریضوں کے لئے استعمال ہوتے تھے۔ایک کمرے میں ڈاکٹر صاحب کی رہائش تھی۔یہ سلسلہ چارسال تک چلتا رہا۔اس دوران ہسپتال کی وسیع و عریض عمارت مکمل ہوئی اور اگست ۱۹۷۵ء کو ہسپتال نئی عمارت میں منتقل ہو گیا۔اس ہسپتال کے بانی ڈاکٹر مکرم ڈاکٹر امتیاز احمد صاحب اتوار کے روز ایک گاؤں Blama میں بھی کلینک چلاتے رہے۔یہ ہسپتال مارچ ۱۹۹۴ء میں سیرالیون میں خانہ جنگی کے دوران بند ہو گیا اور پھر اسے جاری نہیں کیا جاسکا۔(۱۱) سیرالیون میں جماعت کا تیسرا ہسپتال روکو پور (ضلع کامبیا ) کے مقام پر قائم کیا گیا۔یہاں پر پہلے ڈاکٹر مکرم سردار محمد حسن صاحب تھے۔اس کا افتتاح ۴ دسمبر ۱۹۷۱ء کو ہوا۔یہاں کے ممبر پارلیمنٹ اور دوسری با اثر سیاسی شخصیات نے پہلے تو بہت تعاون کا وعدہ کیا مگر پھر تعاون سے گریز کرنا شروع کر دیا۔ایک بوسیدہ عمارت جماعت کو ڈسپنسری کے لیے کرائے پر ملی۔اس پر جماعت نے رقم خرچ کر کے اسے قابلِ استعمال بنایا۔اپنی زمین خرید کر عمارت بنانے کا منصوبہ بنایا گیا تو اس کی راہ میں یوں روڑے اٹکائے گئے کہ ایک ایسی زمین جماعت کو پیش کی گئی جو بالکل غیر ہموار تھی اور اس پر اگر عمارت تعمیر کی جاتی تو بہت زیادہ خرچ پڑتا تھا۔جماعت یہاں پر زمین لے کر سکول بنانا چاہتی تھی۔ایک شخص نے جماعت کو زمین بیچنے کی حامی بھری۔اس پر یہاں کی بااثر شخصیت نے مقدمہ کر دیا اور صاف کہنا شروع کیا کہ جاؤ اپنے خدا سے زمین لو۔مگر ان رکاوٹوں کے باوجو دلوگ بڑی تعداد میں مکرم ڈاکٹر حسن صاحب کی شہرت سن کر آنے لگے اور انہیں علاقے میں فرشتہ کے نام سے پکارا جانے لگا۔۱۹۷۳ء کے آخر میں ہسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر شروع کی گئی۔یہ میڈیکل سینٹر ابھی تک کام کر رہا ہے۔سیرالیون میں جماعت کا چوتھا ہسپتال مسنگبی (Masingbi) کے مقام پر کھولا گیا۔اس میڈیکل سینٹر نے ۱۹۷۲ء میں کام شروع کیا۔اور یہاں کے پہلے ڈاکٹر مکرم ڈاکٹر طاہر محمود صاحب اور