سلسلہ احمدیہ — Page 75
75 کیا گیا ہے، بارھواں مقصد للظ آبفین کے لفظ میں ہے، تیرھواں مقصد وَالْعَكِفِينَ کے لفظ میں بیان ہوا ہے، چودھواں مقصد و الرسيعِ السُّجُودِ کے اندر بیان کیا گیا ہے، پندرھواں مقصد رَبِّ اجْعَلْ هَذَا بَلَدًا مِنا میں بیان ہوا ہے، سولہواں مقصد و ارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ میں بیان کیا گیا ہے۔سترھواں مقصد رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا میں بیان ہوا ہے، اٹھارھواں مقصد السمیع کے اندر بیان ہوا ہے، انیسواں مقصد العلیم کے اندر بیان ہوا ہے، بیسواں مقصد وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ میں بیان ہوا ہے، اکیسواں مقصد وَاَرِنَا مَنَاسِكَنَا میں بیان ہوا ہے، بائیسواں مقصد وَتُبْ عَلَيْنَا میں بیان 66 ہوا ہے، اور تئیسواں مقصد رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ میں بیان کیا گیا ہے۔“ خطبات کے ایک سلسلہ کے بعد ۱۶ جون ۱۹۶۷ء کو حضور نے تئیسویں مقصد کے بارے میں خطبہ ارشاد فرمایا حضور نے آیت کريم رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (البقرة: ۳۰) پڑھی اور فرمایا تعمیر بیت اللہ کی تئیسویں غرض اس آیت میں بیان ہوئی ہے۔اور اس میں بتایا گیا تھا کہ ایک ایسا نبی مبعوث کیا جائے گا جو قیامت تک زندہ رہے گا اور اپنے فیوض کے ذریعہ اور افاضہ روحانی کی وجہ سے اس پر کبھی موت وارد نہیں ہوگی ، ہمیشہ کی زندگی اس کو عطا کی جائے گی اور اسے ایک ایسی شریعت دی جائے گی جو ہمیشہ رہنے والی ہوگی ہمنسوخ نہیں ہوگی کیونکہ وہ الکتاب (ایک کامل اور مکمل شریعت) ہوگی اور ایک ایسی امت پیدا کی جائے گی جو بصیرت پر قائم ہوگی، حکمت اسے سمجھائی جائے گی اور دلائل اسے عطا کیے جائیں گے اور زندہ خدا اور زندہ نبی اور زندہ شریعت اسے عطا کی جائے گی۔پھر حضور نے فرمایا یہ مقصد بی نبی کریم ﷺ کی بعثت سے پورا ہوا ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے اس خطبہ جمعہ کے آخر میں فرمایا: غرض یہ تئیس مقاصد ہیں جن کا تعلق بیت اللہ کی از سر نو تعمیر سے ہے اور اس کے بیان کی ضرورت یہ پڑی کہ ایک دن اللہ تعالیٰ نے بڑے زور کے ساتھ مجھے اس طرف متوجہ کیا کہ موجودہ نسل کا جو تیسری نسل احمدیت کی کہلا سکتی ہے صحیح تربیت پانا غلبہ اسلام کے لیے اشد ضروری ہے یعنی احمدیوں میں سے وہ جو ۲۵ سال کی عمر کے اندر اندر ہیں یا جن کو احمدیت میں داخل ہوئے ابھی