سلسلہ احمدیہ — Page 720
720 احمد یہ 1978 کے دوران اُڑیسہ خدام الاحمدیہ کا چوتھا کامیاب سالانہ اجتماع ہوا۔اطفال الاحمدیہ کیرنگ کا پہلا سالانہ اجتماع ہوا۔ظہیر آباد ( آندھرا) میں تبلیغی جلسہ ہوا۔کلکتہ میں دوسری آل بنگال احمد یہ مسلم کا نفرنس کا انعقاد ہوا۔محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب نے بھی شرکت کی۔صوبہ بہار کی یہ مسلم کا نفرنس بھاگلپور میں ہوئی۔کیرلہ کی 21 ویں سالانہ کا نفرنس ہوئی۔خدام الاحمد یہ صوبہ بہار کا پہلا سالانہ اجتماع ہوا۔آل اُڑیسہ اطفال الاحمد یہ دوسرا سالانہ اجتماع ہوا۔کشمیر چارکوٹ میں دو روزہ کا نفرنس اور پونچھ میں تبلیغی جلسہ ہوا۔آل کشمیر ساتویں کامیاب سالانہ کا نفرنس ہوئی۔خدام الاحمدیہ مرکز یہ بھارت کا پہلا سالانہ اجتماع ہوا۔امروہہ میں یوپی کی بارھویں سالانہ کا نفرنس ہوئی مدراس میں احمد یہ دار التبلیغ کا افتتاح ہوا۔جماعت احمد یہ چندا پور کا سالانہ اجتماع ہوا۔1979 میں لجنہ اماءاللہ حیدر آباد و سکندر آباد کا پہلا سالانہ اجتماع ہوا (۵۶)۔آل اُڑیسہ خدام الاحمدیہ کا پانچواں سالانہ اجتماع ہوا (۵۷)۔کلکتہ بک فیئر میں جماعت احمدیہ کا تبلیغی بک سٹال لگایا گیا اور اعلیٰ پیمانے پر تبلیغ واشاعت اسلام کا موقع ملا (۵۸)۔جماعت احمد یہ کیرنگ کا پندرھواں کا میاب جلسہ سالانہ ہوا (۵۹)۔آل بنگال احمد یہ مسلم کا نفرنس کا کلکتہ میں شاندار انعقاد ہوا۔(۲۰) مسجد احمد یہ بھا گلپور میں توسیع ہوئی اور وسیم نئے دار التبلیغ کی تعمیر ہوئی (۲۱)۔سرینگر کشمیر میں آٹھویں سالانہ کا نفرنس ہوئی (۶۲)۔صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب ناظر اعلی دورہ کیلئے حیدر آباد تشریف لے گئے (۶۳)۔صوبہ آسام کا پہلا کامیاب تبلیغی دورہ ہوا (۶۴)۔صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب نے علاقہ یاد گیر کا دورہ فرمایا (۶۵)۔خدام الاحمدیہ اور اطفال الاحمدیہ بھارت کا دوسرا مشتر کہ سہ روزہ سالانہ اجتماع ہو (۶۶)۔آل بہار احمد یہ مسلم کا نفرنس کا انعقاد ہوا (۶۷)۔محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب نے کلکتہ کا تبلیغی اور تربیتی دورہ فرمایا۔(۶۸) 1980 کے دوران بھی یوم مصلح موعود، یوم مسیح موعود اور یوم خلافت مختلف مقامات پر جماعتوں نے نہایت عقیدت سے منائے (۶۹)۔اور اس سال کلکتہ، صوبہ اڑیسہ، آندھر پردیش، رومان (اندھرا) کیرنگ، مدراس ، شیموگہ، بہار بنگلور، گٹیاری شریف صوبہ بنگال، علاقہ پونچھ کشمیر، سرینگر میں مختلف اجتماعات اور جلسے منعقد ہوئے (۷۰)۔ذیلی تنظیموں انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ، اطفال الاحمدیہ، لجنہ اماء اللہ و ناصرات الاحمدیہ کے اجتماعات اور جلسے متفرق جماعتوں میں ہوئے۔(۷۱)