سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 653 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 653

653 اعلیٰ مقرر ہوئے۔۱۹۸۱ء میں مجلس خدام الاحمد یہ گیمبیا کا قیام عمل میں آیا اور مکرم لامین جوار ا صاحب اس کے پہلے نیشنل قائد مقرر ہوئے۔جارج ٹاؤن میں ۱۹۷۸ء میں ایک مشن ہاؤس اور ۱۹۸۱ء میں مسجد تعمیر ہوئی۔نائیجیریا ۱۹۶۶ء میں نائیجیریا اور مغربی افریقہ کی جماعت احمدیہ کی تاریخ کا ایک اہم واقعہ نائیجیریا میں منعقد ہونے والی ایک کا نفرنس تھی جس میں مغربی افریقہ کے مشنری انچارج صاحبان نے شرکت کی۔یہ کا نفرنس لیگوس میں منعقد ہوئی۔اور اس میں متعلقہ مشنوں کی ترقی کے حوالے سے بہت سی اہم تجاویز تیار کی گئیں۔خلافت ثالثہ کے آغاز میں نائیجیریا کے مشنری صاحبان نے ایک نئے عزم سے مختلف علاقوں کے دورے شروع کئے اور اس کے نتیجے میں تیز رفتاری سے بیعتیں شروع ہوئیں۔مکرم شیخ نصیر الدین احمد صاحب نے چار سال نائیجیریا میں بطور امیر و مشنری انچارج فرائض انجام دیئے۔۱۹۶۸ء میں آپ واپس ربوہ تشریف لے آئے۔اور مکرم فضل الہی انوری صاحب نے آپ کی جگہ یہ فرائض ادا کرنے شروع کئے۔۱۹۷۰ء میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے دورہ نائیجیریا کا ذکر علیحدہ کیا گیا ہے۔اس دورہ کے نتیجہ میں نائیجیریا کی جماعت کو بڑی برکات حاصل ہوئیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے دور میں نائیجیریا کی جماعت نے حکومت نائیجیریا سے یہ درخواست کی کہ کیتھولک چرچ کو ایک سو پچاس مشنریوں کے ویزے کا کوٹہ دیتے ہیں ہم بھی ایک سو پچاس مشنریوں کے ویزے کا کوٹہ لیں گے۔اس کے متعلق حضور نے ۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء کے جلسہ سالا نہ کی تقریر میں فرمایا:۔تحریک جدید کے ہمارے کل چونسٹھ مبلغ کام کر رہے ہیں اور نائیجیریا کی جماعت نے وہاں کی حکومت کو یہ درخواست بھیج دی ہے کہ آپ کیتھولکس کو ایک سو پچاس کا کوٹہ دیتے ہیں ہم بھی ایک سو پچاس کا کوٹہ لیں گے۔یہ سوچا ہی نہیں کہ ہمیں کسی پریشانی میں ڈال دیں گے۔لیکن اگر ہم دعا کریں اور بے حد عاجزانہ دعائیں کریں اور تدبیر کریں اور جو حضرت