سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 620 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 620

620 بہترین نتیجہ اس وقت نکلتا ہے جب انسان تد بیر کو اپنی انتہا تک پہنچائے اور دعا کو اپنی انتہا تک پہنچائے۔جہاں تک آپ کا سوال ہے طلبہ کا ، تدبیر کرنا بڑی حد تک آپ کا کام ہے۔تھوڑا سا میرا حصہ بیچ میں آ گیا کہ میں نے آپ کو یہ مشورہ دیا کہ سویا سیتھین کھایا کریں۔جہاں تک دعا کا سوال ہے، میں تقریباً ہر نماز میں طلباء اور طالبات کے لئے دعا کرتا ہوں۔اور آپ کا فرض ہے کہ جس حد تک ممکن ہو آپ دعا کریں۔“ ایک عارف باللہ کا کام ہے کہ وہ ہر لمحہ خدا تعالیٰ کی خشیت کو مد نظر رکھے اور اسی سے کامیابی کا طالب ہو اور دعا میں لگا رہے اور صرف اپنی تدبیر پر ناز نہ کرے۔اس مضمون کو بیان کرتے ہوئے حضور نے کچھ مثالیں بیان فرمائیں۔حضور نے فرمایا:۔۔اور یہ ایک حقیقت ہے کہ دیتا اللہ تعالیٰ ہی ہے۔بڑے بڑے ذہین بچے ٹوٹتے ٹکڑے ہوتے میں نے دیکھے ہیں۔ہمارے ساتھ گورنمنٹ کالج میں گوجرانوالہ کا ایک ذہین غیر احمدی لڑکا داخل ہوا۔وہ چوٹی کے نمبر پندرہ میں پوزیشن بھی ان میں غالبا تھا اور بڑا اس کو ناز تھا اپنے علم اور اپنے دماغ پر۔اور کہتا تھا میں بس چھلانگیں مارتا ہوا۔۔۔۔آئی سی الیس میں پہنچ جاؤں گا۔سخت متعصب گھرانے کا وہ بچہ، فرسٹ ایئر میں میں جب داخل ہوا ہوں وہ بھی داخل ہوا۔تو وہ ذرا پہلے آ کے انتظار کرتا تھا۔۔۔۔اور نہایت فضول گالیوں سے ہمیں خوش آمدید کہتا تھا۔یعنی میں تو اسے خوش آمدید ہی کہتا ہوں کسی کے گالی دینے سے تو کچھ نہیں بنتا۔۔۔ہمارے پیریڈ کچھ مضامین مختلف تھے خالی ہو جاتے اکٹھے تو ڈھونڈ ڈھانڈ کے اور وہاں پاس آ کے کھڑا ہو جاتا اور گالیاں نکالنی شروع کر دیتا۔اور امتحان سے پہلے انٹرمیڈیٹ کے اللہ تعالیٰ نے اسے پاگل کر دیا۔دماغ خراب ہو گیا اس کا۔پاگل خانے چلا گیا۔۔۔۔یہ جو عقل دیتا ہے لے بھی سکتا ہے۔یہ عقل لنڈے بازار میں تو نہیں ملتی کہ جا کے آپ خرید لائیں بوری بھر کے۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ وہ ذہن رسا عطا کرتا ہے انسان کو۔اور اسے یہ طاقت بھی ہے کہ اگر غصے میں آئے اور سمجھے کہ سزا اس فرد کی یہ ہے کہ اس سے ذہن واپس لے لیا جائے۔واپس لے لیتا ہے۔اور یہ تو غیر احمدی پر غصہ تھا نا۔ایک احمدی پر غصہ ایک دفعہ اللہ تعالیٰ نے نکالا۔خوف کا مقام ہے۔ایک اسی طرح بڑا ذہین