سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 611 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 611

611 تعلیمی منصوبہ کا اعلان حضرت خلیفہ امسیح الثالث نے ۱۹۷۹ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر جماعت احمدیہ کی تعلیمی ترقی کے لئے ایک منصوبہ کا اعلان فرمایا۔اس موقع پر آپ نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:۔اصل چیز یہ ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے غلبہ اسلام کے متعلق جو پیش خبریاں دیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے آپ نے فرمایا: خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے۔بڑا عظیم الہام ہے بڑی عظیم پیشگوئی ہے۔۔۔۔میرے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی ہے کہ اگلے دس سال کے بعد آنے والے سو سال میں جس صدی کو میں غلبہ اسلام کی صدی کہتا ہوں ہمیں ایک ہزار سائنسدان اور محقق چاہئیں اور یہ جو اس سے پہلے دس سال ہیں اس میں ایک سوسائنسدان اور محقق چاہئیں۔۔۔۔۔اب ہم اسی سلسلہ میں جو دوسرا بڑا ہی اہم پہلو ہے اسے لیتے ہیں وہ ذہن رسا ہے جو ماں کی گود میں خدا تعالیٰ کی رحمت سے آتا ہے۔پیدائش کے وقت۔ضائع کر دیا جاتا ہے یا سنبھال لیا جاتا ہے۔میں نے پہلے بھی کہا اب بھی کہنے لگا ہوں اور کہتا رہوں گا کہ اصل بات تو یہ ہے کہ کوئی ذہین بچہ خواہ وہ افریقہ کے جنگلات میں پیدا ہو یا نیو یارک کے محلات میں۔وہ ماسکو میں پیدا ہو یا خانہ کعبہ کے علاقہ میں پیدا ہو۔کوئی ذہین بچہ (جو ذہن خدا کی عطا ہے ) ضائع نہیں ہونا چاہئے اور نوع انسانی کو اس بچے کو اس کے ذہن کو سنبھالنا چاہئے۔یہ بنیادی حقیقت اور اصول ہے جو اسلام نے ہمیں بتایا اور جسے اسلام قائم کرنا چاہتا ہے۔لیکن جماعت احمد یہ اس بنیادی اصول کو عملاً آج قائم نہیں کر سکتی۔یہ بھی ایک حقیقت