سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 455 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 455

455 سلطان : آپ اس موقع پر موجود تھے؟ مبشر حسن صاحب: ” میں موجود تھا۔اس فقرے پر جب یہ فقرہ انہوں نے کہا کہ ہم باقیوں کو مسلمان نہیں سمجھتے۔تو سارے ہاؤس میں او او او۔اس طرح کی آوازیں بلند ہوئیں۔اچھا جی اے سانوں مسلمان نہیں سمجھدے That turned the vote اس چیز نے ووٹ کو تبدیل کر دیا۔جو بات ڈاکٹر صاحب نے بیان فرمائی ہے وہ پوری کاروائی میں نہیں پائی جاتی۔جو جواب ہم نے لفظ بلفظ نقل کر دیا ہے اس جملہ میں تو اس الزام کی تردید پائی جاتی ہے۔اس میں تو غیر احمدیوں کو ملت اسلامیہ سے تعلق رکھنے والا بیان کیا گیا۔اور جب ہم نے قومی اسمبلی کے سپیکر صاحبزادہ فاروق علی خان صاحب سے انٹرویو کیا تو ان کا کہنا یہ تھا کہ اٹارنی جنرل صاحب نے یہ سوال پوچھا تھا کہ آپ بھی مسلمان ہیں ہم بھی مسلمان ہیں۔آپ بھی اللہ اور رسول کو مانتے ہیں۔ہم بھی اللہ اور رسول کو مانتے ہیں لیکن یہ بتائیں آپ کہ آپ اپنے آپ کو راسخ العقیدہ مسلمان سمجھتے ہیں کہ باقی جو مسلمان ہیں آپ ان کو بھی راسخ العقیدہ مسلمان سمجھتے ہیں کہ نہیں ؟ صاحبزادہ فاروق علی خان صاحب نے کہا کہ اس کے جواب میں حضور نے فرمایا کہ ہم باقیوں کو مسلمان سمجھتے ہیں مسلمان جانتے ہیں لیکن راسخ العقیدہ مسلمان نہیں سمجھتے۔یہاں ہم یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اگر ایک فرقہ اپنے عقائد کو میچ سمجھ رہا ہو تو وہ اس کے خلاف عقائد رکھنے والے فرقہ کو راسخ العقیدہ کیسے کہہ سکتا ہے۔اگر کسی بھی فرقہ سے پوچھا جائے تو یہی کہے گا کہ ہمارے نزدیک ہم راسخ العقیدہ ہیں اور دوسرے نہیں ہیں۔پھر ہم نے پروفیسر غفور احمد صاحب سے ملاقات کی اور ان کا انٹرویو لیا۔جیسا کہ ہم پہلے لکھ چکے ہیں کہ پروفیسر غفور صاحب اس وقت قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر تھے اور جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل بھی تھے۔اور انہوں نے ہمارے سوال کئے بغیر خود ہی اس جواب کا ذکر کیا اور ان کے نزدیک بھی اصل بات یہی تھی کہ اسمبلی نے احمدیوں کو غیر مسلم نہیں کہا تھا بلکہ احمدیوں نے غیر احمدیوں کو غیر مسلم قرار دیا تھا۔پہلے تو یہ واقعہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت احمدیہ کی طرف سے بشیر الدین صاحب آئے تھے لیکن اس پر ہم نے انہیں یاد دلایا کہ حضرت