سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 436 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 436

436 اور نزول کے وقت وہ شرعی نبی نہیں ہوں گے۔اور ہمیں آنحضرت ﷺ کے قول لا نبی بعدی و لا رسول کا یہ مطلب سمجھایا گیا ہے کہ یقیناً رسالت منقطع ہو چکی ہے۔اس سے مراد شریعت ہے۔۔۔۔الفتوحات المكية المجلد الاول۔ناشر دار صادر بیروت ،ص ۵۴۵) 66 پھر اسی کتاب میں ایک اور مقام پر حضرت محی الدین ابن عربی فرماتے ہیں۔صلى الله فَإِنَّ النُّبُوَّةَ الَّتِي قَدِ انْقَطَعَتْ بِوُجُودِ رَسُولِ اللَّهِ لا إِنَّمَا هِيَ النُّبُوةُ التَّشْرِيع لَا مُقَامُهَا فَلا شَرُعَ يَكُونُ نَاسِخًا لِشَرْعِهِ عَل وَلَا يَزِيدُ فِي حُكْمِهِ شَرُعًا آخَرَ وَ هذَا مَعْنى قَوْلِهِ الا الله أَنَّ الرِّسَالَةَ وَالنُّبُوَّةَ قَدِ انْقَطَعَتْ فَلا رَسُولَ بَعْدِى وَلَا نَبِيَّ أَيْ لَا نَبِيَّ بَعْدِي يَكُونُ عَلَى شَرْعٍ يُخَالِفُ شُرُعِيُ بَلْ إِذَا كَانَ يَكُونُ تَحْتَ حُكْمِ شَرِيعَتِى۔“ ترجمہ: وہ نبوت جو رسول کریم ﷺ کے آنے سے منقطع ہوگئی ہے وہ صرف تشریعی نبوت ہے نہ کہ مقام نبوت۔پس اب کوئی شرع نہ ہوگی جو آنحضرت ﷺ کی شرع کی ناسخ ہو اور نہ آپ کی شریعت میں کوئی نیا حکم بڑھانے والی شرع ہوگی اور یہی معنی رسول کریم کے اس قول کے ہیں کہ نبوت اور رسالت منقطع ہوگئی ہے۔پس میرے بعد نہ کوئی رسول ہوگا نہ نبی۔یعنی مراد آنحضرت ﷺ کے اس فرمان کی یہ ہے کہ اب کوئی ایسا نبی نہیں ہو گا جو میری شریعت کے مخالف شریعت پر ہو بلکہ جب ( کوئی نبی ) ہوگا تو وہ میری شریعت کے تحت ہوگا۔ص (الفتوحات المكيه ، المجلد الثانی ،ناشر دار صادر بیروت اور یہ عقیدہ کہ آنحضرت ﷺ کے بعد امتی نبی ہو سکتا ہے صرف سلف صالحین تک محدود نہیں تھا بلکہ اس دور کے علماء بھی بڑی تعداد میں یہ عقیدہ رکھتے رہے۔چنانچہ بانی دارالعلوم دیو بند ، کرم مولا نا محمد قاسم نانوتوی صاحب اپنی تصنیف تحذیر الناس میں ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں:۔قبل عرض جواب یہ گزارش ہے کہ اول معنی خاتم النبین معلوم کرنے چاہئیں تا کہ فہیم