سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 291 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 291

291 ہے اور اس پر تحقیق کے لیے حج مقرر کیا جا چکا ہے، اس لیے ممبران قومی اسمبلی اپنی تقریر کوصرف قانونی نکات تک محدود رکھیں۔اور چوہدری ظہور الہی صاحب سٹیشن پر ہونے والا واقعہ اپنی طرز پر پورا کا پورا قومی اسمبلی کو سنانے پر مصر تھے، زیادہ تر وقت اسی بحث میں گزر گیا۔لیکن چند قابل ذکر امور یہ تھے کہ پچھلے دو روز سے لائلپور میں احمدیوں کے مکانوں کو آگ لگائی جارہی تھی۔جب قومی اسمبلی میں بحث نے طول پکڑا تو ایک ممبر نے کہا کہ اپوزیشن والے اس مسئلہ کو ہوا دے کر ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں۔اور وزیر قانون نے کہا کہ لائلپور میں مکان کس نے جلائے تھے؟ اس میں اشارہ تھا کہ لائلپور میں احمدیوں کے مکان جلانے کے پیچھے اپوزیشن کی کچھ جماعتیں ملوث تھیں۔اس پر چوہدری ظہور الہبی صاحب غصے سے بھڑک اٹھے۔ایک ممبر اسمبلی مولوی غلام غوث ہزاروی نے اس بات پر زور دیا کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث کو گرفتار کرنا ضروری ہے۔اور ایک رکن اسمبلی احمد رضا قصوری صاحب نے ، جو احمدیت کے خلاف مختلف جگہوں پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہے تھے، نے یہ ایک جملہ کہا کہ ٹیشن پر یہ واقعہ انٹیلی جنس نے کرایا ہے۔الغرض یہ دوڑ لگی ہوئی تھی کہ کسی طرح احمدیت کی مخالفت میں کچھ بیان بازی کر کے اپنے سیاسی مقاصد حاصل کیے جائیں۔(۱۳) جب ہم فسادات کے آغاز سے لے کر پندرہ جون تک فسادات کا جائزہ لیتے ہیں تو یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ ختم ہونے کی بجائے ان کا دائرہ وسیع ہوتا گیا اور حکومت بھی ان پر قابو پانے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کر رہی تھی۔حکومت کا رویہ کیا تھا اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ۳ جون کو حکومت کے ریو نیومنسٹر رانا اقبال احمد صاحب نے گوجرانوالہ کے بار روم میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احمدیوں کا جو نقصان ہوا ہے وہ انکی غلطی کی وجہ سے ہوا ہے۔جب جلوس آیا تو افضل صاحب نے پستول دکھایا تو عوام نے مشتعل ہو کر انہیں قتل کر دیا۔اگر احمدی مزاحمت نہ کرتے تو کوئی خاص نقصان نہ ہوتا۔پھر انہوں نے کچھ احمدیوں کا نام لے کر کہا کہ وہ مجھ سے سختی سے پیش آئے اور پھر وزیر صاحب نے فرمایا کہ علماء نے بہت تعاون کیا ہے اور ان کا رویہ معقول تھا۔کوئی بھی صاحب شعور شخص اگر وزیر صاحب کے ارشاد کا سرسری تجز یہ بھی کرے تو یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ با وجود اس کے کہ کتنے ہی احمدی گوجرانوالہ میں شہید کر دیئے گئے تھے لیکن وزیر صاحب فرما رہے تھے کہ احمدی غلطی کر رہے ہیں وہ اگر اپنی املاک کا دفاع نہ کریں اور جلوسوں کولوٹ مار کی خواہش پوری کرنے