سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 221 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 221

221 جماعت کی صد سالہ جوبلی کا منصوبہ ا جب ہم نے کی جلد دوئم کا آغاز کیا تو جماعت احمدیہ کی تاریخ کے پچاس سال پورے ہورہے تھے۔اب وہ وقت قریب آرہا تھا جب جماعت احمد یہ اپنی پہلی صدی کا سفر پورا کر کے دوسری صدی میں داخل ہو گی۔۱۹۷۳ء میں جماعت کی پہلی صدی مکمل ہونے میں ۱۶ برس رہ گئے تھے۔۱۹۵۸ء میں حضرت مصلح موعودؓ نے فرمایا تھا: دو ۱۰۰ سال کی جو بلی بڑی جو بلی ہوتی ہے جب جماعت کو وہ دن دیکھنے کا موقع ملے تو اس کا فرض ہے کہ وہ یہ جوبلی منائے۔۔۔اس وقت جماعت کا فرض ہوگا کہ ایک عظیم الشان جوبلی منائے۔(۱) حضرت مصلح موعودؓ نے سورۃ فجر کی تفسیر کرتے ہوئے سورۃ فجر میں پوشیدہ بعض پیشگوئیوں کا جائزہ بیان فرمایا۔حضور تحریر فرماتے ہیں: پھر فرماتا ہے وَ الَّيْلِ إِذَا يَسْرِ اس حصہ آیت میں پھر ایک اور صدی کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جو دس تاریک راتوں کے بعد کی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان کے معاً بعد اسلام کی ترقی نہ ہوگی۔وہ فجر تو ان کے بعد ظاہر ہو جائے گی ،شعاع نور نظر آ جائیگی اور لوگوں کی امید میں بندھ جائیں گی مگر ابھی رات نہ جائے گی۔بلکہ ایک صدی کا ابھی وقفہ ہو گا۔اب اگر ۱۸۹۰ء کو فجر لے لو تو یہ صدی ۱۹۹۰ ء تک چلتی ہے۔آجکل ۱۹۴۵ ء ہے اس لحاظ سے چھیالیس سال ابھی اس لیل میں باقی رہتے ہیں۔اگر ہجری سال کے لو اور ا۱۲۷ کو تاریک راتوں کا آخری سال قرار د ید و تو یہ صدی ۱۳۷۱ میں ختم ہوتی ہے۔گویا اس لحاظ سے لیل کے ختم ہونے میں صرف ۸ سال باقی رہتے ہیں۔اور اگر صدی کا سر مراد لو اور ۱۴۰۰ ہجری میں اس لیل کا اختتام سمجھو تو اس میں ۳۷ سال باقی رہتے ہیں۔یہ تین مدتیں ہیں جو مختلف جہتوں سے پیدا ہوتی ہیں اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ ان میں سے کون سی جہت حقیقی ہے اور کون سی غیر حقیقی۔یہ بھی ممکن ہے کہ تینوں جہتیں ہی حقیقی ہوں۔۔۔“(۲)