سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 220 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 220

220 تین ہزار کی تعداد میں چھپوائیں جو پانچ سال تک تقسیم نہ ہوسکیں۔اب ایک احمدی جوان تربیت حاصل کر چکا ہے۔جس کے نتیجہ میں اس نئی سکیم کے تحت ایک رسالہ جو ایک لاکھ کی تعداد میں طبع کیا گیا تھا نوجوانوں نے اس کے نوے ہزار نسخے پندرہ دنوں کے اندر اندر تقسیم کر دئیے۔اپنے تو اپنے مخالفین کی طرف سے بھی مزید فراہمی کا مطالبہ ہونے لگا۔(۸) حضور نے انگلستان کے دورے کے دوران احباب جماعت کو صحت مند تفریحوں میں حصہ لینے کی تلقین فرمائی۔اور فرمایا کہ تمام اطفال اور ۲۵ سال سے کم عمر خدام غلیل خریدیں اور اپنے پاس رکھیں۔اور فرمایا کہ نہ صرف اطفال بلکہ خدام اور انصار بھی اپنے پاس سائیکل رکھیں۔حضور نے فرمایا کہ میں نے پاکستان میں لجنہ کو کہا ہے کہ وہ سائیکل خریدیں۔دنیا کے موجودہ حالات کے پیش نظر ضروری ہے کہ ہماری ماؤں اور بہنوں اور بیٹیوں میں کامل خود اعتمادی کا جذبہ پیدا کیا جائے۔ورنہ غلبہ اسلام کی جدو جہد میں ہم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔فرمایا کہ ہماری سکیم یہ ہے کہ ناصرات پوری طرح با پردہ سائیکل پر نکلیں گی۔شروع میں ان کے عزیزوں میں سے مردرضا کاروں کو ان کے ساتھ بھیجیں گے تاوہ ان کی حفاظت کے فرائض ادا کریں۔(۹) ۲۰ اگست ۱۹۷۳ء کو حضور لندن سے ہیگ تشریف لے گئے۔اور آپ ۲۲ /اگست کو ہیگ سے بخیر وعافیت جرمنی کے شہر فرینکفورٹ پہنچ گئے۔۲۴ / اگست ۱۹۷۳ء کو حضور زیورک (سوئٹزر لینڈ) تشریف لے گئے۔سوئٹزر لینڈ کے بعد حضور ڈنمارک تشریف لے گئے۔اس دورہ کے دوران حضور نے اٹلی کا بھی مختصر دورہ فرمایا۔ان ممالک کے دورہ کے دوران حضور نے وہاں کی جماعتوں سے ملاقات فرمائی ہمشنوں کا معائنہ فرمایا اور تبلیغی مساعی کی راہنمائی فرمانے کے علاوہ پریس کانفرنسوں سے خطاب فرمایا۔اس کامیاب دورہ کے بعد حضور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ۲۶ اکتوبر کو واپس مرکز سلسلہ ربوہ تشریف لے آئے۔احباب جماعت نے حضور کا والہانہ استقبال کیا اور حضور کی آمد کے ساتھ ربوہ کی حقیقی رونقیں بحال ہو گئیں۔(1) الفضل ۱۵ جولائی ۱۹۷۳ ء ص اول و آخر (۲) الفضل ۲۰ / جولائی ۱۹۷۳ ء ص ۱ (۳) الفضل ۲۰ / جولائی ۱۹۷۳ ء ص آخر (۴) الفضل ۹ / اگست ۱۹۷۳ ص ۲ (۵) الفضل ۲۸ / اگست ۱۹۷۳ ص ۲ (۶) الفضل ۲۸/ اگست ۱۹۷۳ء ص ۲ (۷) الفضل ۹ر ستمبر ۱۹۷۳ ء ص ۲ (۸) الفضل ۳ / اگست ۱۹۷۳ء ص ۱ (۹) الفضل ۲۵ / اگست ۱۹۷۳ء ص ۲