سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 144 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 144

144 سیرالیون کے اخبار The Nation نے ملک کے سربراہ کا یہ بیان شائع کیا۔اس کا عنوان تھا: *President Stevens praises Ahmadiyya Mission' وو صدر ڈاکٹر سائیکا سٹیونز Dr۔Saika Stevens نے کل کہا کہ سیرالیون جماعتِ احمدیہ کے اچھے کاموں کی قدر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشن نے ملک کی بعض بہت بڑی ضروریات پوری کی ہیں۔۔۔۔۔(۱۴) جب بو آ جے بو (سیرالیون ) میں جماعت کے میڈیکل سینٹر کا افتتاح ہوا تو سیرالیون کے اخبار ڈیلی میل (Daily Mail) نے ملک کے وزیر صحت کے بیان پر مشتمل یہ سرخی شائع کی: 'Foray Thanks Mission for Boajibu Clinic' اور اس خبر میں لکھا کہ وزیر صحت نے اس امر پر دلچسپی کا اظہار کیا کہ جماعت نے جورو، روکو پور اور مسنگھی کے مقامات پر بھی ایسے پراجیکٹ شروع کیے ہیں اور یہ انکشاف کیا کہ ان کی وزارت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس مہم میں جماعت کو ہر قسم کی مدد مہیا کی جائے گی۔(۱۵) سیرالیون کے اخبار Unity نے نصرت جہاں سکیم کے تحت ملک میں طبی ادارے کھولنے کے منصوبے کی خبر اس عنوان کے تحت شائع کی: (1) Ahmadiyya mission plans four new health centres' مغربی افریقہ میں عیسائی مشنوں کے بہت سے سکول تھے اور ان میں لڑکیوں کے لیے رائج یونیفارم ان کی روایات کے مطابق سکرٹ ہوتی تھی اور حکومت کے سکولوں میں بھی اسی کا رواج تھا۔جماعت نے جب وا (Wa) ، غانا میں سکول قائم کیا تو اس میں اسلامی روایات کے مطابق یونیفارم رائج کیا۔یہ قدم اخبارات کی دلچسپی کا باعث بن گیا۔اخبار غانین ٹائمنر ( Ghanian Times) نے اس یو نیفارم کے متعلق تفصیلی خبر بمع اس یو نیفارم میں ملبوس طالبات کی تصویر کے شائع کی اور اس خبر کی سرخی تھی 'New fashion for Ahmadiyya girls' اور اس کی تفصیل بیان کرتے ہوئے لکھا کہ اس خیال کی بنیاد Beauty and modesty پر ہے۔