سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 4 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 4

4 شامل ہورہے ہیں۔اس طرح ہمیں کافی تعداد میں ایسے احمدی مل سکتے ہیں جو دفتر سوم میں شامل ہوں۔ہمارا یہ کام ہے کہ ہم ان کو اس طرف متوجہ کریں تا کہ وہ عملاً دفتر سوم میں شامل ہو جائیں۔سو یکم نومبر ۱۹۶۵ء سے دفتر سوم کا اجراء کیا جاتا ہے۔تحریک جدید کو چاہئے کہ وہ فوراً اس طرف توجہ دے اور اس کو منظم کرنے کی کوشش کرے۔(۳) دفتر سوم کے اجراء کے اعلان کے بعد حضور نے ۲۸ / اکتوبر ۱۹۶۶ء کے تحریک جدید کے نئے مالی سال کا اعلان فرمایا۔اس خطبہ جمعہ کے آغاز میں حضور نے فرمایا: " آج میں تحریک جدید کے سال نو کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔مالی قربانیوں کے لحاظ سے تحریک جدید کے اس وقت تین حصے ہیں اور وہ تین دفتر کہلاتے ہیں۔دفتر اول ، دفتر دوم، اور دفتر سوم۔دفتر اول کا بتیسواں سال جارہا ہے، دفتر دوم کا بائیسواں سال جا رہا ہے اور دفتر سوم کا پہلا سال جا رہا ہے۔تحریک جدید کے بہت سے مطالبات ہیں۔جن کے متعلق حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ۱۹۳۴ء میں پانچ چھ خطبات دیئے۔اگر آپ ان خطبات کا مطالعہ کریں تو آپ جان لیں گے کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ذہن میں ایک نہایت ہی اہم اور دور رس سکیم تھی۔جس کی اہمیت بتاتے ہوئے بھی حضور نے غالباً دو یا اس سے زائد خطبات دیئے تھے۔میں نے گزشتہ دنوں ان خطبات کو دوبارہ پڑھا اور ان پر غور کیا تو میری توجہ اس طرف گئی کہ تمام مطالبات جو تحریک جدید کے ضمن میں اس سکیم کے ماتحت آپ نے جماعت احمدیہ سے کئے ہیں وہ سارے کے سارے قرآنِ کریم کے پیش کردہ مطالبہ جہاد کی مختلف شقیں ہیں اللہ تعالیٰ قرآنِ مجید میں فرماتا ہے۔اے وہ لو گو جو دعویٰ کرتے ہو کہ ہم خدا کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس تعلیم پر جو آنحضرت دنیا کی طرف لائے ہیں۔ایمان لاتے ہیں۔آؤ میں ایسی تجارت کی نشاندہی کروں کہ اگر تم یہ سودا اپنے رب سے کر لو۔تو تم اس عذاب الیم سے بچ جاؤ گے جوان لوگوں کے لئے مقدر ہے جو اس قسم کا سودا اور اس قسم کی تجارت اپنے پیدا کرنے والے سے نہیں کرتے۔(۴) حضور نے اس نئے سال کے اعلان کے موقع پر تحریک فرمائی کہ دفتر سوم کے وعدے بھی کم از کم ایک لاکھ روپے ہونے چاہئیں۔