سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 700 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 700

700 اجلاس مجلس انتخاب خلافت بموجب ارشاد حضرت خلیفہ انسیح الثانی لمصلح الموعود بر موقع مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء ص ۱۱ مجلس انتخاب خلافت کا اجلاس انشاء اللہ تعالیٰ آج بتاریخ ۸ نومبر ۱۵ء بروز پیر بوقت ۱/۲ بجے بعد نماز عشاء مسجد مبارک ربوہ میں منعقد ہو گا۔جملہ ممبران مجلس انتخاب خلافت کی خدمت میں عرض ہے کہ مہربانی فرما کر نماز عشاء مسجد مبارک ربوہ میں ادا فرمائیں جو ٹھیک سات بجے ہوتی ہے۔اس کے بعد صرف ممبر صاحبان ہی مسجد میں تشریف رکھیں اور اجلاس کی کاروائی میں شامل ہوں۔عبدالرحمن انور مرزا عزیز احمد سیکریٹری مجلس شوریٰ ناظر اعلی صدر انجمن احمد یہ پاکستان ۸/۱۱/۲۵ (۴) ۸/۱۱/۶۵ نومبر کی رات ہزاروں احمدی عشاء کی نماز ادا کرنے کے لئے مسجد مبارک میں موجود تھے۔نماز کی ادائیگی کے بعد محترم مولانا جلال الدین شمس صاحب نے حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کا جماعت کے نام ایک پیغام پڑھ کر سنایا۔اس میں آپ نے تحریر فرمایا آج ہمارا محبوب آقا جو رحمت کا نشان تھا رحمت بن کر آیا رحمت بن کر رہا اور عالم کے گوشے گوشے میں جس کے دوران خلافت میں اس کی کوشش سے رحمت للعالمین کا جھنڈا گاڑا گیا سلامتی کا پیام پہنچایا گیا وہ مصلح موعود خلیفہ ہم سے جدا ہو کر اپنے پیارے اللہ تعالیٰ کے حضور میں سرخرو ہو کر حاضر ہو گیا۔انا لله و انا اليه راجعون - ہمارے دل غم سے بھر گئے ہیں۔یہ جدائی برداشت سے باہر نظر آتی ہے مگر یہ نازک وقت رونے سے بڑھ کر دعاؤں کا وقت ہے۔جماعت احمدیہ کے لئے یہ تیسرا زلزلہ ہے جو