سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 699 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 699

699 غسل، تجهیز وتکفین اور چہرہ مبارک کی آخری زیارت: نماز فجر کے بعد حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے جسد خاکی کو نسل دیا گیا۔حضرت مرزا عزیز احمد صاحب ناظر اعلیٰ ، حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب، حضرت صوفی غلام محمد صاحب ناظر بیت المال ، مکرم مولانا جلال الدین صاحب شمس ناظر اصلاح و ارشاد، مکرم سید عبدالرزاق شاہ صاحب، مکرم مولا نا عبدالمالک خان صاحب، مکرم مولانا محمد احمد صاحب جلیل نے غسل دیا۔حضور کی وفات جس کمرے میں ہوئی تھی وہ دوسری منزل پر تھا۔تجہیز و تکفین کے بعد جنازے کو نچلی منزل پر منتقل کیا گیا۔ہزاروں کی تعداد میں احباب حضور کے چہرے کی آخری زیارت کے لئے تڑپ رہے تھے۔چنانچہ چہرہ کی زیارت کے سلسلے کو جلد شروع کر دیا گیا تا کہ کوئی بھی اپنے آقا کی آخری زیارت سے محروم نہ رہ جائے۔احباب اور خواتین لمبی قطاروں میں تحمل سے اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے۔زیارت کے خواہش مند احباب کی قطار قصر خلافت سے ہوتی ہوئی باہر سڑک پر دور تک پھیلی ہوئی تھی۔باہر سے پہنچنے والے ان قطاروں میں شامل ہو جاتے۔(۳) حضرت مصلح موعود کا ایک اہم کارنامہ جماعت کو انتخاب خلافت کا نظام دینا تھا۔اور ان قواعد کی رو سے استثنائی صورت حال کے علاوہ یہ انتخاب چوبیس گھنٹے کے اندر ہونا چاہئیے تھا۔حسب قواعد آپ کی وفات کے معاً بعد ناظر اعلیٰ حضرت مرزا عزیز احمد صاحب اور پرائیویٹ سیکریٹری مکرم عبد الرحمن انور صاحب کی طرف مندرجہ ذیل اعلان الفضل میں شائع کیا گیا اور ممبرن مجلس انتخاب خلافت کو بھی اس کی اطلاع کی گئی۔